Feature Top (Full Width)

Monday, 22 August 2016

وکیل کی ایمانداری نوٹوں سے بھرا گم شدہ بیگ تین روز بعد مالک کو ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردیا

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) وکیل کی ایمانداری نوٹوں سے بھرا گم شدہ بیگ تین روز بعد مالک کو ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق راجن پور کے وکیل اصغر خان گورچانی ایڈووکیٹ کو تین روز قبل ظفر کھتران روڈ سے ایک بیگ ملا جس میں نقدی موبائل فون اور پرائز بانڈ جن کی کل مالیت دس لاکھ سے زائد بنتی تھی موجود تھے وکیل متذکرہ نے ایمانداری کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے تین دن میں بیگ کے مالک کو ڈھونڈ نکالا اور رقم اس کے حوالے کردی ۔ بیگ کے اصل مالک نذیر احمد نے بیگ چیک کیا تو اس میں نقدی موبائل فون اے ٹی ایم کارڈ ز بانڈ اور چیک مکمل موجود تھے جس پر اس اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اصغر گورچانی کی نیک دلی اور ایمانداری کی تعریف کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers