Feature Top (Full Width)

Friday, 26 August 2016

گورنمنٹ بوائز ہا ئیر سیکنڈری سکول کرپشن کا گڑھ بن گیا ،مفت تعلیم کاخواب ادھورا رہ گیا

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ہا ئیر سیکنڈری سکول کرپشن کا گڑھ بن گیا ،مفت تعلیم کاخواب ادھورا رہ گیا ، ششم کے طلباء سے 15سو روپے داخلہ فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں مختلف مد میں طلبا سے لاکھوں روپے کی وصولیاں کرنے کا انکشاف ، ڈی او سکینڈری نے متاثرین سے باقاعدہ شکایت درج کرانے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہا ئیر سیکنڈری میں بے پناہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں طلباء کے والدین نورمحمد،عبدالمجید،طالب حسین،رشید احمد،ملک نذیر احمد اوردیگر نے یہاں میڈیا کے نما ئندوں کو بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہا ئیر سیکنڈری سکول کرپشن کا مرکزبن چکا ہے اور اس ادارے میں مفت تعلیم خواب بن چکا ہے انہوں نے بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں شریک میٹرک اور ایف اے کے 15سو طلباء سے فی کس پانچ سو روپے وصول کیا گیا کہ سپرینڈنٹ کا خرچہ کرنا ہے اس سنٹر میں میٹرک کے آ ٹھ سو اور ایف کے سات سو طلبا ء نے امتحان دیا اسی طرح فی کس طالبعلم پانچ سو وصولی سے ساڑھے سات لاکھ روپے اکھٹے کر لئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ ششم کے نئے داخلہ کے لئے پندرہ سو روپے فی کس وصول کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس گورنمنٹ سکول میں اتنے پیسے دیتے ہیں ہیں کہ پرا ئیویٹ سکول بھی اتنی فیسیں نہیں لیتے ہیں اور حکومت کا مفت تعلیم کا دعویٰ دھرے کا دھرے رہ گیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کارو ائی کامطا لبہ کیاہے ۔اس سلسلے میں ڈی او سیکنڈری ثنا ء اللہ خاں سہرانی نے بتایا کہ تحریری درخواست دی جا ئے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers