Feature Top (Full Width)

Wednesday, 3 August 2016

حکومت پنجاب اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اصغر جلبانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی نے خصو صی افراد کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خصو صی افراد کے فوکل پرسن محمد ارسلان ، ایس این اے عبد الرحمان لاکھا،ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد ،صائمہ مشتاق،حافظ صفدر،محمد شہزاد گل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اصغر جلبانی نے بتایا کہ ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کی ہدایت پر اسپیشل افراد کو سرکاری محکموں میں ملازمتیں دی گئی ہیں۔اور تین سیٹیں محکمہ تعلیم میں اسپیشل افراد کے لئے پر کی جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ خصوصی افراد کے لئے بس کے کرایہ میں بھی 50فیصد رعائت دی گئی ہے۔ای ڈی او سی ڈی نے کہا کہ اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔اپنی درخواستیں جہاں کا اشتہار آئے وہاں فوری طور پر جمع کرائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers