راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بروس آباد واقعہ ،شدیدزخمیوں کا کوئی پرسان حال نہ
تھا ،ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کے عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی
جائے یہ باتیں عوامی وشہری حلقوں نے میڈیاکوریج کے لئے آنے والے صحافیوں
سے گفتگو کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ صبح پانچ بجے ریسکیو ڈبل ون ڈبل
ٹو انہیں لے آئی مگر نہ ہی بلڈ روم میں کوئی موجود تھا جبکہ طبی امداد کے
وقت میڈیکل اسٹاف میں صرف ایک ڈسپنسر موجود تھا عوامی حلقوں نے ڈی سی او
ظہور حسین گجر اور ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری سے مطا لبہ کیا ہے
کہ ایمرجنسی میں تعینات ملاز مین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور عملہ کو
ہمہ وقت الرٹ رہنے کا حکم صادر کیا جائے
0 comments:
Post a Comment