راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،نواحی علاقہ چک شہید میں اتائی پرویز
دریشک کے غلط انجکشن سے نوجوان جاں بحق ،اتائی کلینک چھوڑ کرفرار ،مقا می
بااثر شخصیات کی مداخلت سے اتائی کو معاف کردیا گیا نوجوان جاوید مہیسر کی
نماز جنازہ ادا کردی گئی چک شہید اور دیگر مواضعات میں درجنوں اتائی
انسانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ان اتائیوں کے موت کے گھروں کو فوری
بند کیا جائے عوامی وسماجی حلقوں کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق موضع جہان
پور کا اٹھارہ سالہ نوجوان جاوید مہیسر صبح سویرے مویشیوں کا چارہ کاٹنے کے
بعد بخار اور درد محسوس کر نے لگا جس پر اس نے اتائی کے پاس جاکر شکایت کی
اتائی پرویز دریشک نے اسے انجکشن لگا دیا ابھی انجکشن ختم نہیں ہوا کہ
نوجوان کی موت واقع ہو گئی اس دوران اتائی حواس باختہ ہو کر کلینک چھوڑ
کرفرار ہوگیا اہل علاقہ نے نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع اس کے گھروالوں کودی
جس پر نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی واقعہ کے بعد بااثر سیاسی شخصیات
کی مداخلت پرورثاء نے اتائی پرویز دریشک کو معاف کردیا دوسری جانب عوامی
حلقوں کا کہنا ہے کہ راجن پو ر سے چک شہید اور فتح پور تک درجنوں اتائیوں
نے کلینکس کھول رکھے ہیں اور موت بانٹ رہے ہیں بہت کم واقعات رپورٹ ہوتے
ہیں مگر حقائق اس سے بڑھ کر ہیں اس لئے فوری طور پر ان موت کے گھروں کو بند
کرایا جائے ۔
0 comments:
Post a Comment