Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 August 2016

پاکستان میں انسانیت کی خدمت میں عبدالستار ایدھی مرحوم کا نام سر فہرست ہے اصغر جلبانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )اللہ تعا لیٰ کی بڑی عبادت مخلوق خدا سے محبت اور لوگوں کی خدمت کرنا ہے ۔اچھے لوگوں کی وجہ سے دنیا آ ج بھی قائم ہے ۔سب سے اچھا انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کو نفع دے ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،خواجہ کلیم الدین کوریجہ،جمشید فریداور دیگر نے آج یوم انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تقریب ضلعی حکومت اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانیت کی خدمت میں عبدالستار ایدھی مرحوم کا نام سر فہرست ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس تقریب میں حسینہ بلوچ،عاشق بخاری،سید اسماعیل شاہ،مشتاق رضوی،رخسانہ مبارک،ناشاد بھٹہ ،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت کا عالمی دن ہے اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو بھی یاد کرنا چاہئے اور ان کو خراج تحسین پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت جذبے سے ہوتی ہے اور جذبہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اس کے اندر احساس پیدا ہو۔اور آخر میں ضلع راجن پور میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے افراد کو شیلڈ دی گئیں اور ان کی یہ خدمت انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کی ضامن ہو گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers