Feature Top (Full Width)

Monday, 15 August 2016

آر او اور ایس ڈی او راجن پور اپنے اختیارات کے استعمال کیلئے ایکسیئن میپکو سے پیشگی اجازت لیں گئے

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آر او اور ایس ڈی او راجن پور اپنے اختیارات کے استعمال کیلئے ایکسیئن میپکو سے پیشگی اجازت لیں گئے ۔میپکو آفس راجن پور کے ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کے درمیان دفتری معاملات سر انجام دینے کیلئے بہت سے معاملات پرکشیدگی پائی جاتی تھی جس پر ایکسئن میپکو ملک عمران مجید جکھڑ نے زبانی طور پر ان افسران کو اپنے اختیارات سے روک دیا اور ضروری معاملات کو نمٹانے کیلئے ان سے پیشگی اجازت لینے کی ہدایت کی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شیدید پریشانی کا سامنا ہے اور ایکسئین کی عدم موجودگی کی وجہ سے انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افسران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرا کر ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers