Feature Top (Full Width)

Friday, 12 August 2016

نواحی قصبہ ونگ میں آئے روز چوریوں کے خلاف تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )نواحی قصبہ ونگ میں آئے روز چوریوں کے خلاف تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، گذشتہ شب چوروں نے نقب لگا کر ایک رات میں تین دوکانوں کا صفایا کر دیا، ایک تاجر کی دو ماہ کے دوران چھٹی بار نقب لگا کر چوری کرنے پر تاجر مشتعل ہو گئے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ رات مٹھن کوٹ کے نواحی قصبے ونگ میں چوروں نے ایک ہی رات میں تین دوکانوں میں نقب لگا کرلاکھوں روپے کا سامان اور نقدی چوری کر لی ۔چوری کی مسلسل وارداتوں نے تاجر برادری کا جینا دو بھر کر دیا ہے موبائل شاپ کے ایک تاجر نیاز حسین ٹانوری کی گذشتہ دو ماہ کے دوران چھٹی بار نقب لگا کر دوکان کا صفایا کیا گیا ۔انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ پولیس کی خاموشی نے تاجر برادری کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے مسلسل چوریوں کے باعث کئی دوکانداروں نے اپنی دوکانیں بند کر کے بے روزگار ہو چکے ہیں ۔پولیس کے ان رویوں کے خلاف ضلعی صدر انجمن تاجران سردار علاؤ الدین خان مزاری اور سٹی صدر مٹھن کوٹ خواجہ سلیم کی قیادت میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔جبکہ پورے قصبے میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن رہا ۔تاجر رہنماؤں نے پولیس کے اعلی افسرن سے مطالبہ کیا کہ قصبے میں ہونے والی چوریوں کا سراغ لگایا جائے اور ملوث کریمنل لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے مزید برآں چوریوں کی فوری روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers