Feature Top (Full Width)

Friday, 12 August 2016

دوسرے صوبے سے آکر راجن پور کو فتح کرنے کے دعوے اس ضلع کے عوام کی توہین ہے محمد اسلم

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )دوسرے صوبے سے آکر راجن پور کو فتح کرنے کے دعوے اس ضلع کے عوام کی توہین ہے ۔طاقت اور سرداری کے نشے میں عوام کو مرعوب کرنے کی سیاست دفنائی جا چکی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے کارکنوں محمد اسلم،لیاقت علی،جبران خان اور نعیم مزاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے عوام کے پاس بہترین قیادت موجود ہے اس حکومت کے دور میں ریکارڈ تعلیمی ادارے تعمیر ہوئے ہیں اور شعبہ زندگی سے متعلق بے شمار مسائل حل کیے گئے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ راجن پور کی دھرتی پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔ ماضی میں جن لوگوں نے مشکل ترین وقت میں راجن پور کے عوام کو چھوڑ کر دیگر علاقوں کو اپنا نہ صرف مسکن بنایا بلکہ وہاں سیاسی اجارہ داری بھی قائم کی اب ان کو راجن پور کے عوام کا خیال آنا عجیب بات لگتی ہے انہیں خود بھی سوچنا چاہیے کہ یہاں کے عوام با شعور ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود کریں گئے انہیں دوسرے صوبے سے سیاست دان منگوانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔لیگی کارکنوں نے شریف برادران کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کیلئے ہر قربانی دیں گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers