را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی اونے خواجہ عامر کو گھر کی صفائی کیلئے
ٹی ایم اے ملازمین دینے سے انکار کر دیا ،دربار فرید سے متعلقہ سڑکیں
سیوریج کے پانی سے متاثر نہیں ٹی ایم اے راجن پور کی وضاحت۔تفصیل کے مطابق
پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر کوریجہ نے ڈی سی او
راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کو شکایت کی کہ خاندان فرید اور دربار فریدؒ
کو جانے والی سڑکوں پر سیوریج کا پانی گذشتہ کئی ماہ سے زائرین کیلئے
پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔مزید برآں ان کے دادا خواجہ احمد علی سائیں کے
سالانہ عرس مبارک کیلئے ان کی رہائش گاہ پر ٹی ایم اے کے ملازمین عرس کی
تقریبات کے انعقاد اور صفائی وغیرہ کیلئے تعینات کیے جائیں ۔ڈی سی او راجن
پور نے شکایت کے ازالے کیلئے ٹی ایم او خان محمد خان کو بھیجا جنہوں نے
دربار فرید کے قرب و جوار میں واقع سڑکوں کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ
مذکورہ سڑکوں پر سیوریج کا پانی موجود نہیں جبکہ ذاتی مقاصد کیلئے سرکاری
ملازمین کو تعینات نہیں کیا جا سکتا۔جس پر ڈی سی او نے ٹی ایم او کی رپورٹ
سے اتفاق کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
0 comments:
Post a Comment