راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے شہری
پریشان محکمہ واپڈا کے آفیسران فون تک نہیں سنتے کارو بار زندگی مفلوج ہو
کررہ گیا اعلیٰ واپڈا حکام نوٹس لیں شہریوں محمد عبداللہ ،عبدالوحید
،مستنصر حسین ،جلیل احمد ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
محکمہ واپڈا میں مبینہ طور پر کرپشن ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی مگر
اس کا سارا دباؤ شہریوں اور بلز بجلی ادا کر نے والے صارفین پر ڈالا جارہا
ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ لائن لاسز پورے کر نے کی
خاطر ناجائز طور پر مختلف علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے اور کئی کئی
گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اب یہ عالم ہے کہ دن کوچین ہے اور نہ ہی
رات کوسکون جبکہ بار بار ٹرپنگ سے کئی قیمتی آلات بھی جل چکے ہیں شہریوں نے
چیف ایگزیکٹو میپکو سمیت اعلیٰ واپڈا حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیاہے
0 comments:
Post a Comment