Feature Top (Full Width)

Saturday, 13 August 2016

کا نسٹیل مکا ن پر قبضہ کی کو شش کر رہا ہے نو ٹس لیا جا ئے بیو ہ لطیف ما ئی

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )یونین کونسل گیانمل وستی دڑی والا میں غریب بیوہ پر دھرتی تنگ پولیس گردی کا شکار مسماۃ لطیف مائی بیوہ خواجہ بخش قوم ماچھی کا احتجاج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بیوہ لطیف مائی نے بتایا کہ کانسٹیبل نصیر احمد ولد اللہ ڈوایا جو کہ روجھان تعینات ہے مجھے آئے روز ناجائز طور پر زبردستی دھونس حراساں و تنگ کر رہا ہے جس کا مقصد میرے مکان پر ناجائز طور پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور کہتاہے کہ مکان چھوڑ کر چلی جاؤ میں بوڑھی عورت کہاں جاؤں متعدد بار اہل علاقہ کو اپیل کی کہ میری مدد کرو لیکن پولیس کے اثر رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی میری امداد کو تیار نہ ہے۔مبینہ کانسٹیبل نصیر احمد میرے گھر کے آگے میرا حویلی کا دروازہ توڑ کے اپنی عیاشی کے لیے جھونپڑہ نما ڈیرہ بنا لیا ہے میں نے تھانہ عمر کوٹ میں رپورٹ درج کرائی تو الٹا میرے خلاف رپورٹ بنا دی اسی دن سے مبینہ کانسٹیبل نصیر احمد اور پولیس اہلکار شام کے وقت مجھ بیوہ کے گھر کے آگے شرابی دوستوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شراب پیتے ہیں ہلڑبازی شور شرابا کرتے ہیں اور غلیظ گالیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ مکان چھوڑ دو ورنہ تمہیں مار دیں گے آج جتنے لوگ میرے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں ان سے بھی پوچھ لو یہ لوگ مجھے کتنا تنگ کر رہے ہیں ان احتجاج کرنے والوں میں دو حاضر جنرل کونسلر مسلم لیگ (ن) کے بھی ہیں جن میں ملک غلام یٰسین سولنگی اور ملک خدا بخش سولنگی نے بتایا کہ بیوہ کے ساتھ زیادتی ہے عرصہ چھ برس سے اس بیوہ کو کانسٹیبل نصیر قوم ماچھی تنگ کر رہا ہے جس کا کردار ٹھیک نہیں ہے چوری ڈکیتی رسہ گیری اس کا پیشہ ہے اور کافی اثر رسوخ رکھتا ہے اور علاقہ میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور بیوہ عورت کا جینا حرام کر رکھا ہے بیوہ لطیف مائی نے اپیل کی ہے کہ مجھ بوڑھی عورت پر ترس کھائیں اور کانسٹیبل نصیر احمد ماچھی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں اور میری دادرسی کی جائے میری اپیل ہے جناب وزیر اعلیٰ پنجاب سے جناب IGپنجاب سے DIGپنجاب سے جناب RPOڈیرہ غازی خان سے اور جناب DPOڈیرہ غازی خان سے اور جناب DSPروجھان سے ہے ان سے گزارش ہے کہ انکوائری سٹینڈ کرا کے کانسٹیبل نصیر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers