Feature Top (Full Width)

Friday, 12 August 2016

موجودہ حکومت بھی خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لئے قوانین بنائے اور اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ملک سیف الرحمان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )جشن آزادی کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے شعبہ صنعت زار میں ای ڈی او سی ڈی کی طرف سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی او سی میاں آفتاب احمد اور سوشل ورکرجمیلہ بی بی تھے۔سیمینار کا عنوان پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار تھا۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔اس موقع پر مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد ،رقیہ بی بی اور دیگر نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے جو مقام عورت کو دیا ہے وہ مقام دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ملتا۔آزادی ایک نعمت ہے اور پاکستان کی آزادی میں خواتین کا کردار بہت اہم رہا ہے۔موجودہ حکومت بھی خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لئے قوانین بنائے اور اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کومزید آگے بڑھائیں اور ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers