راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )جانوروں کے چیچڑوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر
اپنائیں ۔علاج سے احتیاط بہتر ہے۔کانگو ایک خطر ناک وائرس ہے اس سے اپنے
آپ اور بچوں کو محفوظ رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض
کریم لغاری،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی ایل او ڈاکٹر افتخار
بزدار،ڈاکٹر شمع نور اور ڈاکٹر وحید نے کانگو وائرس سے آگاہی سیمینار سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے اور
چیچڑ کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔مویشی پال حضرات اپنے بھانوں میں اسپرے کرائیں
اور چونا چھڑکائیں اور ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔کانگو وائرس کی علامات
بتاتے ہوئے کہا کہ شدید درد اور تیز بخار ،منہ اور ناک سے خون بہنا،قے آنا
اور جسم پر سرح رنگ کے نشانات اور دھبے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سے
احتیاط کے لئے دستانوں اور ماسک کا استعمال کیا جائے۔اور محکمہ لائیو سٹاک
سے مشورے کئے جائیں۔
0 comments:
Post a Comment