Feature Top (Full Width)

Friday, 26 August 2016

راجن پور ،شہر کا فخرجہاں پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اُجڑ گیا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر کا فخرجہاں پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اُجڑ گیا گھاس بڑھ گئی ،جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،جڑی بوٹیوں کے اُگاؤ سے پارک کاحسن گہنا گیا پارک میں سانپوں کا بسیرا ،مسجد سے دو پنکھے چوری ہوگئے ڈی سی اوراجن پور نوٹس لیں شہریوں محمد ساجد طفیل ،چندا اعوان ،محمد بشیر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحا فیو ں کو بتلایا کہ سابق ڈی سی او غازی امان اللہ کے دور میں پارک کی نہ صرف صفائی کی صورتحال بہتر تھی بلکہ اکثر وبیشتر تزئین وآرائش کے باعث پارک کی خوبصورتی اعلیٰ درجے کی تھی مگر اب موجود ہ انتظا میہ کی عدم تو جہی کے باعث پارک ویران ہو چکا ہے سیروتفریح کے لئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کاسامنا درپیش ہے پارک کی صفائی نہ ہو نے کے برا بر ہے گھاس کی کٹائی نہ ہو نے سے پارک میں سانپوں نے بسیرا کرلیا ہے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہ ہو نے سے پارک کی خوبصورتی ختم ہو چکی ہے شہریو ں کا کہنا ہے کہ جھولے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں جس سے بچے پارک میں آکر خاصے مایوس ہوتے ہیں شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے اصلاحِ احوال کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers