Feature Top (Full Width)

Monday, 22 August 2016

غریب نادار اور خصوصی افراد کی امداد کرنا کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کی اولین ترجیح ہے اصغر جلبانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)غریب نادار اور خصوصی افراد کی امداد کرنا کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کی اولین ترجیح ہے ،ان لوگوں کی مدد کرنے سے خدا کی خوش نودی حاصل ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے آج اپنے دفتر میں خصوصی افراد میں ویل چیئر اور سفید چھڑیاں تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اصغر جلبانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ خصوصی افراد کی ہمیشہ خدمت اور امداد کرتی رہتی ہے ۔آج جن کو ویل چیئر اور سفید چھڑیاں دی گئی ہیں ان میں غلام حسین ،حسنین،محمد حسین،قمرسجاد،آصف،عدیل،اکرم اور شہزادشامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers