Feature Top (Full Width)

Saturday, 6 August 2016

محکمہ سوشل ویلفیئر خواتین کو ہنر مند بناکر اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے سلطانہ ظہور

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر کا شعبہ صنعت زار خواتین کو ہنر مند بناکر اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ہنر مند خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی صلاحتیں مزید آگے بڑھائیں اور معاشرے میں خواتین کو اچھا روزگار حاصل ہو۔ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او سلطانہ ظہور نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے شعبہ صنعت زار میں کورسز کی تکمیل پر خواتین میں اسناد اور ٹول کٹس کی تقریب تقسیم کے موقع پر کہیں۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئرشازیہ نواز ،منیجر صنعت زار نادیہ نواز، ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر جام پور نادیہ شاہد اور دیگر موجود تھیں۔منیجر صنعت زار نے بتایا کہ 73خواتین کو مختلف شعبہ جات میں ہنر سکھایا گیا ہے ۔ یہ وزیر اعظم سکیم ٹیوٹا پروگرام ہے۔ان خواتین کو چھ ماہ کا کورس کرایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ان خواتین میں سلائی مشینیں ،بیوٹیشن پارلر سامان اوراسناد دی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers