راجن
پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور میں پرائمری سطح کے ہیڈ ٹیچر ز کی دس روزہ
تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔نیشنل کمیشن فار ہیو مین ڈیویلپمنٹ کے
ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ریاض احمد ،ڈی او تعلیم ثناء اللہ خان ،یونیسف کی
نمائندہ میڈم طاہرہ ،مہوش طارق ایس او یونیسف اور دیگر نے ورکشاپ سے خطاب
کیا ۔ٹریننگ ورکشاپ میں اساتذہ اور دیگر ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ اساتذہ کے لئے ٹریننگ
ورکشاپ کیا انعقاد ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار
ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ سے اساتذہ کی استعداد کار بڑ
ھانے میں مدد ملے گی اور اس سے طلبہ کو جدید خطوط پر تعلیم دینے کے عمل میں
بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر اساتذہ نے ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس
تربیتی ورکشاپ سے انہیں کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور اس طرح کی ٹریننگ کا
وقتاً فوقتاً انعقاد ہونا چاہیے تاکہ اساتذہ جدید تعلیمی رحجانات اور
تیکنیک سے بہرہ مند ہوسکیں۔
0 comments:
Post a Comment