Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 August 2016

راجن پور 161 نئے اساتذہ کے آنے سے ضلع کا تعلیمی معیار بہتر ہو گا میاں آفتاب احمد

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) ہم حکومت پنجاب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے میرٹ کی پالیسی اپناتے ہوئے اساتذہ کو شفاف طریقہ سے بھرتی کیا گیا جس سے ضلع بھر کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ یا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی او سی میاں آفتاب احمد نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق چار ہفتہ پر محیط نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کی الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں میاں آفتاب احمد ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن راجن پو رنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس میں عبدالغفار لنگاہ ایگریکٹیو ڈسٹرککٹ آفیسر (ایجوکیشن)راجن پو راور ثناء اللہ خان سہرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) راجن پور اور محمد یعقوب خان شیروانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجن پور نے بطور خاص شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں چوہدری نور احمد ہیڈ آف ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر راجن پو رنے ضلع بھر میں ہونے والی ٹریننگ کے متعلق بتایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ سال 2016 ؁ء میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ آج اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ جس میں 161 اساتذہ نے شرکت کی۔ SESE (PET) کے لیے خصوصی طور پر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 35 اساتذہ نے شرکت کی۔ دئے گئے کورس اور ٹائم ٹیبل کے مطابق آج تربیت مکمل ہو چکی ہے اور یہ اساتذہ اس قابل ہیں کہ جا کر اپنے سکولوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ شرکاء ٹریننگ میں سے محمد احسن بزدار نے ٹریننگ کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم DTSC ہیڈ چوہدری نور احمد کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں بہترین ٹریننگ کا موقع بخشا ۔ تمام سہولیات بہم پہنچائیں۔ اب ہم تدریسی مہارتیں سیکھ چکے ہیں۔ جنہیں عملی زندگی میں اطلاق کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ عبدالغفار خان لنگاہ صاحب نے فرمایا کہ اساتذہ 22 اگست سے اپنے اپنے سکولوں میں حاضر ہوں۔ اور تعلیمی کام شروع کر دیں۔ 161 نئے اساتذہ کے آنے سے ضلع کا تعلیمی معیار بہتر ہو گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف کا خواب پڑھا لکھ پنجاب ، پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا ویژن پورا ہو گا۔ ضلع راجن پو ردیگر اضلاع کے مقابلہ میں بہتر طور پر اپنی کارکردگی کی بنا پر تعلیمی میدان میں آگے نکلے گا۔ آخر میں میاں آفتاب احمد DOC راجن پور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے میرٹ کی پالیسی اپناتے ہوئے اساتذہ کو شفاف طریقہ سے بھرتی کیا گیا جس سے ضلع بھر کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ یا ہے۔ میں ان اساتذہ کے چہروں پر رونق اور آنکھوں میں چمک دیکھ رہا ہوں جو اس بات کی شاہد ہیں کہ آئندہ مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہمارا ملک تعلیمی میدان میں ترقی کرے گا۔ انہوں نے فرمایا کہ ٹریننگ کا ایک رسمی پیریڈ تو اختتام پذیر ہو رہی ہے جبکہ تربیت انسان کی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے اور انسان ساری عمر سیکھتا رہتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اور نونہالان وطن کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں آخر میں کامیاب تریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers