را
جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹی ایم اے راجن پور نے بلدیاتی شیڈول کے اعلان
کے بعد دوکانوں اور تمام ٹھیکہ جات کی نیلامی منسوخ کر دی ۔عوامی نمائندے
ان معاملات کو خود نمٹائیں گئے۔تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے راجن
پور نے ٹی ایم اے راجن پور کی آج ہونے والی نیلامی کو منسوخ کر دیا ہے ٹی
ایم اے کے ذرائع نے ٹی ایم او خان محمد خان اور فنانس آفیسر جمال فرید ملک
کی موجودگی میں بتایا کہ نہ صرف دوکانوں کی نیلامی کو منسوخ کیا گیا ہے
بلکہ ٹی ایم اے کے تمام ٹھیکہ جات بھی کینسل کردیے گئے ہیں ۔کیونکہ بلدیاتی
شیڈول کے اعلان کے ساتھ اب ان معاملات کو نمٹانا عوامی نمائندوں کا
استحقاق ہے جس کیلئے وہ لائحہ عمل مرتب کریں گئے۔
0 comments:
Post a Comment