راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پر نسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر سردار کلیم حیدر
خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں بے روزگاری کا مقابلہ کر نے کے لئے
ہنر کی تر بیت حاصل کر ناانتہائی ضروری ہے نوجوان ٹیکنیکل اداروں میں کرائے
جانے والے کورسز ضرور کریں اور باعزت روزگار کما ئیں یہ بات انہوں نے اپنے
دفتر میں صحا فیوں سے ملاقات کے دَوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ محکموں میں
قلیل تعداد میں خالی آسا میاں نکلنے کے باعث روز بروز بے روزگار نوجوانوں
کی تعداد میں اِضافہ ہورہا ہے حکو مت نے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے
ٹیکنیکل اداروں میں نئے شارٹ اور لا نگ پیریڈ کے کورسز متعارف کروائے ہی
جبکہ ہنر کی تر بیت مکمل کر نے والے نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کاقرض
حسنہ بھی دیا جارہا ہے تاکہ وہ نہ صرف خودروزگار کما نے میں خود کفیل ہوں
بلکہ اپنے اہل وعیال کی کفالت بہتر انداز میں کرسکیں ۔
0 comments:
Post a Comment