Feature Top (Full Width)

Monday, 15 August 2016

را جن پور نئے منصو بو ں کی تعمیر میں کر وڑوں رو پے گھپلو ں کا انکشا ف

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نئے منصوبوں کی تعمیر کے دوران کروڑوں روپے کا میٹریل غائب ،ٹی ایم اے نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹ منٹ کو نقصان کے ازالے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ راجن پور مٹھن کوٹ میں چھ کروڑ روپے کے منصوبہ جات کی تعمیر کر رہا ہے جن کو تعمیر کرتے ہوئے پہلے سے تعمیر شدہ منصوبہ جات جو کہ ٹی ایم اے راجن پور نے تعمیر کیے تھے کو غیر ضروری طور پر توڑا گیاور ان کا میٹریل بھی خرد برد کر لیا گیا ٹی ایم اے نے الزام لگایا کہ دانستہ طور پر سی او یونٹ مٹھن کوٹ کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ٹی ایم او راجن پور خان محمد خان نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے کی پراپرٹی کو ٹی ایم او کے این سی او کے بغیر کوئی گلی یا سڑک کو نہ اکھاڑہ جائے اور پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کا اسٹیمیٹ تیار کر کے ٹی ایم او فنڈز میں جمع کرایا جائے ۔ٹی ایم او خان محمد خان کے مطابق اب تک محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹی ایم اے سی او یونٹ مٹھن کوٹ کی دس کروڑ روپے کی پراپرٹی کو نقصان یا اس کا میٹریل غائب کر چکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers