راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )خصوصی افراد اور یتیم بے سہارا بچوں کی مدد
کرنا بھی قومی فریضہ ہے اور یہ سب لوگ ہماری توجہ ہے مستحق ہیں۔ان خیالات
کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے مقامی ایم پی اے عاطف حسین خان مزاری
کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کملپیکس میں سماجی تنظیم میری آغوش کے زیر اہتمام نابینا
،غریب اور یتیم بچوں میں جشن آزادی کے حوالے سے تحائف ،سفید چھڑی اور
میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی
او تعلیم ،ای ڈی او فنانس اور دیگر افسران کے علاوہ سماجی تنظیم میری آغوش
کے نمائندہ گان منظور ملک،مہوش طارق بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈی سی او
نے کہا کہ ایسے خصوصی ا فراد کی مدد کرناخدا کی خوش نودی حاصل کرنا ہے اور
کار ثواب ہے۔ 14اگست آزادی کے موقع پر خصوصی افراد کو بھی خوشیوں میں شامل
کیا ہے۔ا س موقع پر مہوش طارق نے بتایا کہ میری آغوش تنظیم بائیس یتیم اور
غریب بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ان بچوں کو وردیاں اور کتابیں
مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment