راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )29اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں تین لاکھ
،باون ہزار ،پانچ سو پچھتر، پانچ سال تک کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے
بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات ڈی او سی میاں آفتاب احمد نے آج پولیو
کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ،ای ڈی
او سی ڈی ،ای ڈی او فنانس،ڈی ایچ او،اے ڈی ایل جی ،ڈبلیو ایچ او کے
نمائندہ اور پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر ہاشم علی اور آفتاب شاہ کے علاوہ
ضلعی صدر ختم نبوت مولانا جلیل الرحمان صدیقی اوردیگر متعلقہ افسران موجود
تھے۔ڈی او سی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ
محکمے قومی فریضہ سمجھ کر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ
محنت لگن اور ایمان داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور انشاء اللہ
یہ ضلع پولیو سے پاک رہے گا۔
0 comments:
Post a Comment