Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 August 2016

میڈیا کی بدولت ہی آواز ڈسٹر کٹ فورم اور آواز ویلج فورم کے مسائل اُجاگر ہوئے نعیم اکبر جسکانی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آواز ڈسٹر کٹ فورم اب عوام کی مکمل آواز بن چکا ہے کبھی نہ حل ہوسکنے والے مسائل حل کر کے فورم نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اس پروگرام کو جاری رکھنا چاہیئے اس پروگرام کی بدولت شہریوں کو حکو متی اداروں تک رسائی حاصل ہوئی ہے یہ باتیں جنرل سیکرٹری آواز ڈسٹر کٹ فورم راجن پور نعیم اکبر خان جسکانی نے شرکاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ آواز فورم کی بدولت یونین کونسل راجن پور غربی ،رکھ کوٹ مٹھن ،رکھ فاضل پور ،یونین کونسل نور پور،کوٹلہ نصیر اور یونین کونسل جہان پورمیں سولنگ ،نکاسی آب کے مسائل حل ہوئے جبکہ آواز ڈسٹر کٹ فورم کی بدولت ہی دیرینہ دشنی کے واقعات میں دو گروپوں میں صلح بھی کرائی گئی ہے جس سے ان گروپوں کی دشمنی اب دوستی میں تبدیل ہو چکی ہے انہوں نے میڈیا کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی بدولت ہی آواز ڈسٹر کٹ فورم اور آواز ویلج فورم کے مسائل اُجاگر ہوئے اور عوامی نمائندگان ومحکمے ان کے مسائل حل کر نے پر مجبور ہوئے اجلاس میں آواز ویلج کمیٹیوں کے چئیر مینوں اور ممبران کی کثیر تعداد شریک ہوئی آخر میں ایک قرارد اد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی کہ آواز ڈسٹر کٹ فورم ایک بااختیار عوامی فورم ہے اسے مزید فعال بنا یا جائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers