راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس
کی صدارت مقامی ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری نے کی ۔اجلاس میں ڈی
سی او راجن پور ظہور حسین گجر ،اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو،اے سی
روجھان،راجنپور اور جام پور ،مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کے نمائندہ
گان کے علاوہ کچھی کینال،شیخ خلیفہ برج ،بے نظیر برج کے انجینئرز اور این
جی اوز کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈز کی بیس
صوبائی سکیموں کی لاگت 3270ملین ہے اور ڈسٹرکٹ کی 241سکیمیں ہیں جن کی لاگت
765ملین ہے۔دو صوبائی اور چودہ ضلعی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں باقی پر کام
جاری ہے۔سردار عاطف حسین خان نے کہا کہ جاری سکیموں کو جلد مکمل کریں
۔میٹیریل کی کوالٹی بہتر ہونی چاہئے اس موقع پر سماجی تنظیموں نے بھی اپنے
اپنے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جن میں کنگ عبداللہ ،مسلم ایڈ اور قطر
چیریٹی شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جاری سکیموں
کی مانیٹرنگ کر رہی ہے اور جن محکموں کے منصوبے ہیں ان کے افسران بھی اپنے
منصوبوں کی نگرانی کریں۔اس موقع پر ای ڈی او فنانس ،ڈی او پلاننگ اور دیگر
متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment