Feature Top (Full Width)

Monday, 22 August 2016

محکمہ زراعت راجن پور کے زیر اہتمام فیلڈ سٹاف کو سائل سیمپلنگ اور پیسٹ سکاؤٹنگ کِٹس تقسیم کی گئیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)محکمہ زراعت راجن پور کے زیر اہتمام فیلڈ سٹاف کو سائل سیمپلنگ اور پیسٹ سکاؤٹنگ کِٹس تقسیم کی گئیں اور ان کے استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی گئی جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع ) راجن پور محمد اسلم نجم نے کیا۔ سائل سیمپلنگ کے متعلق تربیت دیتے ہوئے ڈاکٹر رحمت اللہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سائل فرٹیلٹی راجن پور نے کہا کہ زمین کے نمونہ جات ہر موضع سے لئے جائیں اور نمونہ جات لینے کیلئے سائل آگر کا استعمال کیا جائے۔ اس کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو نقشہ جات دیئے جائیں گے اور ان نمونہ جات کے نتائج کی روشنی میں کاشتکاروں کو فصلات و کھاد کے متناسب استعمال کے متعلق رہنمائی کی جائے گی۔پیسٹ سکاؤٹنگ کِٹس کے استعمال و طریقہ جات کے متعلق الیاس رضا کلاچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) راجن پور نے تفصیل سے تربیت دی اور پیسٹ سکاؤٹنگ کِٹس کے استعمال و طریقہ کار کے متعلق آگاہی دی۔ مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ امسال فصل کپاس کو گلابی سنڈی سے محفوظ کرنے کی خصوصی مہم چلائیں اور ہر فیلڈ کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور گلابی سنڈی کے حملہ کا فوری تدارک کرائیں۔اس موقع پرملک سیف الرحمن،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت راجن پور نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور فیلڈ سٹاف کی استعداد میں اضافہ کیلئے یہ تربیت بڑی اہم ہے اور سائل سیمپلنگ و پیسٹ سکاؤٹنگ کِٹس میں تمام جدید آلات فیلڈ سٹاف کو مہیا کر دی گئی ہیں اب فیلڈ سٹاف نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرے اور اس پراجیکٹ کو کامیاب بنائے تاکہ کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرکے ملک و قوم کی خوشحالی کا ذریعہ بنیں۔تربیتی پروگرام میں زراعت آفیسر (پلانٹ پروٹیکشن) راجن پور راحت حسین راشد، زراعت آفیسر (ٹیکنیکل) راجن پور ظفر اللہ عارف سمیت تمام فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers