راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پل پٹھان سے ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے
18.5کلومیٹر طویل ڈرین بنائی جا رہی ہے جو رودکوہی کے پانی کو محفوظ طریقے
سے دریا تک لے جائے گی ۔جس سے لوگوں کی املاک اور فصلات محفوظ ہو جائیں گی
اور بنجر زمینیں آباد ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد
یثرب نے مشتاق انجم چیئرمین کوآپرئٹو بورڈ پنجاب کے ہمراہ پل پٹھان پر
ڈرین کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی سی او ظہور حسین گجر نے بتایا
کہ اس سے پہلے رودکوہی کی دو ڈرین موجود ہیں ۔نئی بنائی جانے والی ڈرین میں
سے کاہا اور چھاچڑ کا پانی گزارا جائے گا۔اس سے پہلے یہ پانی پل پٹھان پر
بڑے تالاب کی شکل اختیار کر لیتا تھا۔ضلع راجن پور کو دو طرح کے سیلاب ہٹ
کرتے ہیں ایک رود کوہی اور دوسرا دریائی سیلاب۔اس موقع پر ایکسئن رودکوہی
محمد جاوید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ڈرین میں سے ایک ہزار کیوسک
پانی گزارا جائے گا۔رودکوہی کا یہ پانی ستر کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے
یہاں آتا ہے۔ڈرین کے اوپر سے گزرنے والے راستوں پر پل بنائے جا رہے ہیں
تاکہ آمدورفت میں روکاوٹ پیش نہ آئے۔اس موقع پر مشتاق انجم چیئرمین
کوآپرئٹو بورڈ پنجاب، اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو،اے سی راجن پور شاہد
محمود،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ایکسئن انہار،ایس ڈی اوز،تحصیل دار
اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment