Feature Top (Full Width)

Saturday, 13 August 2016

ڈی پی ایس راجن پور کے نئے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ڈی سی او راجن پور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ظہور حسین گجر کی زیر صدارت

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی ایس راجن پور کے نئے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ڈی سی او راجن پور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ظہور حسین گجر کی زیر صدارت ڈی پی ایس سکول میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو ،ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ، ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ،پرنسپل ڈی پی ایس نوید قمراور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور ، راجن پور کے نونہالوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں شرح خواندگی کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس راجن پور کے نئے بورڈ آف گورنر کے اراکین سکول کی ترقی اور تعلیم کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے تاکہ اس علاقے میں علم کی روشنی پھیل سکے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنر میں تعلیم سے وابستہ ماہرین کی شمولیت خوش آئند ہے اور ان کے تجربات سے خوب فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers