Feature Top (Full Width)

Wednesday, 3 August 2016

ڈینگی سے آگاہی کے لئے کالج میں زیرو پریڈ لگایا جائےتاکہ طالبات میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا ہو محمد ارشد

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور محمد ارشد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کا ڈینگی اور صفائی کے حوالے سے دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے کالج کی صفائی کو چیک کیا اور کہا کہ ڈینگی سے آگاہی کے لئے کالج میں زیرو پریڈ لگایا جائے تاکہ طالبات میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا ہو۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمسز شاہینہ ناز بھی موجود تھیں۔مسز شاہینہ ناز نے بتایا کہ ڈینگی ڈے کے موقع پر کالج میں سیمینار منعقد کرایا گیا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ کالج کی صفائی باقاعدگی سے کی جاتی ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کہیں پانی کھڑا نہ ہو۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers