را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے جو ایک عبادت
بھی ہے حمزہ کمال فرید کے چیئر مین بننے سے شہر فرید ؒ کو ماڈل سٹی بنائیں
گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نو منتخب کونسلروں ڈاکٹر علی حسن ،
خواجہ محمد سلیم، بابا طفیل ،عبدالمجید سندھی،لیڈی کونسلر شمیم اختراور
عطاء اللہ دریشک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے حمزہ کمال فرید پر
اعتماد کرنے پرمسلم لیگ ن کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہید
کمال فرید کے خاندان پر 60سالوں سے شہر فرید کے عوا م اعتماد کرتے چلے آرہے
ہیں حمزہ کمال فرید کے چیئر مین بننے سے اس خاندان کی تیسری نسل اس تاریخی
شہر کی قیادت سنبھالے گی جو ایک اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ کمال فرید
ضلعی سیاست میں بھی اپنا رول ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے اس مشکل کی گھڑی
میں احتجاجی سیاست کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ عمران خان پاکستان کے
مصیبت زدہ عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا نہ کریں دنیا بھر میں پاکستان کا
امیج بہت بہتر ہوا ہے اور اس کی معاشی پالیسیوں کو سراہا جا رہا ہے اور اس
کے بہتر معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی جا رہی ہیاگر ملک میں ترقی کا پہیہ رکا
تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہو گی۔
0 comments:
Post a Comment