Feature Top (Full Width)

Monday, 15 August 2016

راجن پور ،شہر اور گردونواح میں جاری کئی تعمیراتی منصو بوں میں ناقص میٹرئیل کے استعمال کئے جانے کاانکشاف

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر اور گردونواح میں جاری کئی تعمیراتی منصو بوں میں ناقص میٹرئیل کے استعمال کئے جانے کاانکشاف ،سب انجینئر سے ایکسئین تک سبھی نے مبینہ کمیشن کی لالچ میں کنٹریکٹرز کو کھلی چھوٹ دے دی محکمہ انٹی کرپشن اور ای ڈی او فنانس راجن پور پر بھی کمیشن وصولی کا الزام کمشنر ڈی جی خان نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے عوامی وشہری حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حاجی پور بکھر پورروڈ،میراں پور ٹبی سولگی روڈ ،کوٹ مٹھن سمیت ضلع بھر میں نالی وسولنگ کی تعمیر ،راجن پور شہر میں سڑکات وسیوریج کی تعمیر سمیت سرکاری عمارات کی تعمیر میں پرلے درجے کا ناقص میٹرئیل استعمال کیا جارہا ہے کئی منصوبہ جات تعمیر کے دوران ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہی ں جنہیں ٹھیکیدار اور اس کے منشی دوبارہ مر مت کر انے میں مصروف ہیں جبکہ سب انجینئر دو فی صد،ایس ڈی او تین فی صد اور ایکسئین پانچ فی صد کمیشن دیدہ دلیری سے وصول کررہے ہیں جبکہ دفاتر کاعملہ ڈرائنگ برانچ ،ہیڈ کلرک ،ایس ڈی سی اور اکاؤنٹس برانچ علیحدہ سے کنٹر یکٹرز سے پانچ فی صد کمیشن وصول کررہا ہے جبکہ کوئی آفیسر زیرتعمیر عمارات وسائیڈز کاوزٹ نہیں کرتادوسری جانب محکمہ فنانس فنڈز اور چیک جاری کرنے کے عوض الگ سے رشوت وصول کررہا ہے ادھر محکمہ انٹی کرپشن نے بھی فرضی درخواست بازوں کے ذریعہ تعمیراتی محکموں کے کنٹریکٹرز سے وصولی شروع کررکھی ہے عوامی وشہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے او رقوم کے سرمایہ کے یوں ضیاع کی تحقیقات کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers