راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹیوٹا کے زیرانتظام اداروں کے بزرگ پنشنرز پنشن نہ
ملنے کے باعث مشکلات کا شکار ،ہر 3ماہ لائف سرٹیفکیٹ بھیجنا لازمی قرار
،سرٹیفکیٹ بھیجنے کے باوجود بھی 3 ،3 ماہ پنشن نہیں ملتی ،بزرگ دھکے کھا نے
پر مجبور ،چئیر مین ٹیوٹا پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق پنجاب سمال
انڈسٹریز کے ملازمین کی پنشن ودیگر بینفٹس کا اختیاراب ٹیوٹا کودے دیا گیا
ہے بزرگ پنشنرز کا کہنا ہے کہ کئی کئی ماہ پنشن نہیں ملتی جس سے گھروں میں
نوبت فاقوں تک پہنچ جاتی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا نے عجیب حکم صادر
کیا ہے کہ پنشنرز ہر تین ماہ بعد لائف سرٹیفکیٹ بھجوائیں جبکہ کسی دیگر
محکموں میں اس قسم کی پر یکٹیس نہیں ہے حیرت یہ ہے کہ لائف سرٹیفکیٹس
بھجوانے کے باوجود اُنہیں پینشن جاری نہیں کی جاتی اور وہ ٹیوٹا دفاتر کے
چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ان ملازمین کا کہنا ہے کہ اکثر ملازمین بزرگ اور کم
پڑ ھے لکھے ہیں جو قوانین سے نابلد ہیں ملازمین نے چئیر مین ٹیوٹا پنجاب
سے مطا لبہ کیا ہے کہ پنشن وقت پر جاری کی جائے اور لائف سرٹیفکیٹ کی شرط
ختم کی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment