راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور ارشد حسین نے
کامرس کالج راجن پور میں ضلع بھر کے کالجز کے سربراہان سے جشن آزادی کی
تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب
کہ ہدایت پر آزادی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں گی۔اس موقع پر
پرنسپل کامرس کالج پروفیسر نذیراحمد سکھانی،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج
پروفیسر شکیل پتافی،پرنسپل مسز شاہینہ ناز،پرنسپل رفیق حیدری اوردیگر موجود
تھے۔ارشد حسین نے کہا کہ تمام کالجز 14اگست کو اپنے اپنے پروگرام کی
بھرپور تیاری کریں ۔
0 comments:
Post a Comment