راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ پار ک
آرمی کی طرف سے راجن پور کی عوام کے لئے چار ترقیاتی منصوبوں کا اعلان خوش
آئند ہے۔اس سے راجن پور کے عوام کو سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی
حکومت ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے مکمل معاونت فراہم کرے گی تاکہ یہ منصوبے
بر وقت مکمل ہو سکیں۔اور ان سے راجن پور کی عوام فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے
یہ بات آج اپنے دفتر میں پاک آرمی کی طرف سے راجن پور کی عوام کیلئے
ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے
ہوئے کہی۔اجلاس میں پاک آرمی کی میجر محمد ارشد اور دیگر ضلعی افسران نے
شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کے میجر نے کہا کہ
راجن پور کی عوام کے لئے چار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز پاک آرمی کے اس
پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت پورے ملک میں عوام کے لئے منصوبے شروع کئے گئے
ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے راجن پور میں ایک پرائمری سکول کی
بحالی،نو مدارس کو کمپیوٹر کی فراہمی اور داجل بائی پاس پر پارک کی تعمیر
واآرائش اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیڈ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ان
منصوبوں کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا۔میجر محمد راشد نے اس موقع پر ضلعی
حکومت کے تعاون کی فراہمی پر شکریہ بھی ادا کیا۔ڈی سی او راجن پور نے تمام
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پاک آرمی کی طرف سے ان چار منصوبوں کی
تکمیل کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریں۔
0 comments:
Post a Comment