Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 August 2016

بروس آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر گوپانگ اور گھسورہ قبیلہ میں مسلح تصادم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،نواحی علاقہ بروس آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر گوپانگ اور گھسورہ قبیلہ میں مسلح تصادم ،3 افراد جاں بحق پانچ زخمی، زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ،مسلح تصادم کے بعد بھی مزید حملے کے خطرے کے پیش نظر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کی سیکورٹی بڑھا دی گئی سٹی ،صدر تھا نوں کی بھاری نفری ہسپتال کے اندر تعینات کردی گئی کاروائی کے لئے پولیس ٹیم علاقہ کوروانہ ہوگئی تفصیلات کے مطا بق بروس آباد کے رہائشی گوپانگ خاندان کے دلاور نامی شخص نے ساڑھے تین سال قبل گھسورہ خاندان کی لڑکی (امینہ ) کو مبینہ طورورغلاء کراس سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ورثاء کورنج تھا گذشتہ شب گھسورہ سمیت کئی مسلح افراد حملہ کے لئے بروس آباد پہنچ گئے مسلح افراد نے بدلے میں لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہا اس دوران اہل خانہ کی جاگ ہو گئی اور دونوں اطراف سے فائر نگ کے نتیجہ میں گوپانگ خاندان کا ایک شخص جاں بحق جبکہ حملہ آوروں کے دو افراد مارے گئے واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں خوف وہراس چھا گیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دیگر زخمیوں کاعلاج جاری ہے واقعہ کے بعد دشمنی کے شاخسا نہ میں مزید حملے کے خطرے کے پیش نظر تھا نہ سٹی ،صدر پولیس کی بھاری نفری ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹرہسپتال میں تعینات کردی گئی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردی گئی ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers