Feature Top (Full Width)

Thursday, 7 January 2016

حکومت پنجاب ساڑھے چار لاکھ روپے کی سبسڈی فی لیزر لیولنگ مشینوں پر دے رہی ہے ڈی سی او

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب ساڑھے چار لاکھ روپے کی سبسڈی فی لیزر لیولنگ مشینوں پر دے رہی ہے تاکہ زراعت کے شعبہ میں ترقی او ر پیداراو میں اضافہ ہو۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے آج ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں لیزر لیولنگ مشین کی قرعہ اندازی کرتے ہوئے کیا۔اس قرعہ اندازی کے ذرئعے 28خوش نصیب کاشتکاروں کو لیزر لیولنگ مشینیں فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر فرحت خان مزاری، پولیٹیکل اسسٹنٹ،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،اے سی روجھان،ڈی او واٹر منیجمنٹ، محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کاشتکاروں اور زمینداروں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ ملک میں زرعی پیدارو میں اضافہ ہو۔ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان نے بتایا کہ اس لیزر لیولنگ مشین سے کسان کو پیداوار میں اضافے کے علاوہ اخراجات میں بھی کمی ہو گی اور وقت و پانی کی بھی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران سے مفت مفید مشورے حاصل کریں۔اور اس کے علاوہ اور بھی زرعی آلات متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers