Thursday, 26 February 2015
Wednesday, 25 February 2015
راجن پور ضلع کے تین مواضعات کی 6121 ایکڑ زمیں ناجائز قابضین سے واگزار کر لی ڈی سی او
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ کی بھر پور کاروائی اور دن رات کوششوں کے نتیجے میں ضلع کے تین مواضعات کی 6121 ایکڑ زمیں ناجائز قابضین سے واگزار کر لی گئی ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کے ہر طبقہ فکر کی طرف سے تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے محکمہ جنگلات کی مقبوضہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیئے جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں گزشتہ روز 80 سے زائد ٹریکٹروں نے حصہ لیا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ان تین مواضعات میں کل291تعمیرات کو ختم کیا گیا اور کل 29ٹیوب ویلو ں کے بورز کو بند کر دیا گیا جو ناجائز اور غیر قانونی طور پر قائم کیئے گئے تھے ۔ انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ سرکاری اراضی ہر قیمت پر واگزار کر ا کے سرکاری مقاصد کے استعمال میں لا ئی جا ئے گی۔ دوسری طر ف ڈی پی اور راجن پور زاہد محمود گوندل نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی مقبوضہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیئے جاری آپریشن میں ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جا ر ہی ہے جس میں پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر موجود ہے اور اس میں روکارٹ ڈالنے والوں کو سخت قانونی کاروا ئی کا سامنا کرنے پڑے گا ۔
حکومت پنجاب فیکٹریز ورکر کی فلاح وبہبود کے لیئے دور رس اقدامات کر رہی ہے غازی امان اللہ خان
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فیکٹریز ورکر کی فلاح وبہبود کے لیئے دور رس اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لیبر آفس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے فیکٹریز ورکرز کے لواحقین میں10لاکھ روپے مالیت کے ڈیتھ گرانٹ کے چیک تقسیم کر نے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر ناصرالدین مزاری اور لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام سے وصال کر جانے والے فیکٹریز ورکرز کے لواحقین اور ان کے بچوں کو کافی مدد ملے گی اور ان کو روزگار کے حصول میں بھی معاونت ملے گی ۔ اس موقع پر ڈی او لیبر ناصر الدین مزار ی نے بتایا کہ یہ دونوں ورکرز نصراللہ کاٹن فیکٹری اور سبحان کاٹن فیکٹری کے تھے جو دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے تھے۔ ان کے کیسز مکمل کر کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو بھیجے گئے تھے جن پر ان کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام فیکٹریز اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ان کے ورکرز کو بھی اس قسم کے دیگر مالی ریلیف فراہم کیئے جا سکیں
اس دور افتادہ علاقے میں علم کی شمعیں جلانا بہت بڑی نیکی کا کام ہےظفر اقبال چوہدری
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اس دور افتادہ علاقے میں علم کی شمعیں جلانا بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ظفر اقبال چوہدری گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں PEEFسکالر شپ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ظفر اقبال چوہدری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں سینئر سول جج صاحب راجن پور محمد سجاد حسین خان بلوچ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیر احمد سکھانی نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا تے ہوئے کہا کہ کہ ہونہار اور ذہین طلباء / طالبات کے لیئے اس قسم کے وظائف طلباء کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے طلباء /طالبات کو سخت محنت اور جدوجہد کی تلقین کی اور کہا کہ کامیابی کے لیئے سخت محنت نا گزیر ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجنپورکے شاندار نتائج اور بہترین نظم و نسق کو سراہا ۔
موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئےعملی اقدامات کئے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے فرض شناس محنتی اور انسان دوست افسران و ملاز مین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پنجاب نے نئی ملازمتوں کیساتھ ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کر کے اُن کے روزگار کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی مثال قائم کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب ضلع راجن پور کے 132سے زائد مختلف کیڈرز کے ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی پنجاب و ایم اپی اے سردار عاطف حسین خان مزاری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راجن پور خواجہ محسن رسول ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ارشاد فرید بھٹہ ، علامہ قاری محمود احمد قاسمی اور محمد حسین فریدی نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عاطف حسین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کی تعمیرو ترقی کیلئے جو لازوال عملی اقدامات کئے ہیں وہ گزشتہ پچاس سالوں پر بھاری ہیں۔ میاں برادران کی سچی اور عوام دوست قیادت ہی حقیقی معنوں میں قوم کی خیر خواہ ہے۔ انہوں نے پسماندہ ضلع راجن پور جیسے دور افتادہ علاقے میں اربوں روپے کے میگا منصوبے اور نئی ملازمتوں کیساتھ ساتھ ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کے اقدامات سے علاقہ کی محرومی کم ہونے میں مدد ملے گی۔ اور یہ علاقہ جلد ہی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر کھڑا ہو گا اور لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہو گی۔ ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول نے کہا کہ ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کے مختلف کیڈرز کے 132ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے ۔ اس حکومتی فیصلہ سے ملازمین کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا۔
Tuesday, 24 February 2015
راجن پور پودا لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہےغازی امان اللہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ایک تن آور درخت 12افراد جبکہ 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ ضلع بھر کے تمام دفاتر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے جائیں گے ۔پودا لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ﷺ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس راجن پور میں اپنے ہاتھوں سے سکھ چین کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان، ای ڈی او تعلیم عبد الغفار لنگاہ،ایکسین انہار،ڈی او فاریسٹ طلعت عباس،مولانا علی محمد صدیقی ، مولانا اقبال غوث گیلانی ،مولانا قاری محمود الحسن،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ راجن پور شہر کو سر سبز و شاداب بنا دیا گیا ہے۔ہر شہری کو چاہئے کہ وہ اپنے نام کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی حفاظت کرے۔مزیدانہوں نے کہا کہ آلودگی کے خاتمہ کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ڈی او فاریسٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جاری شجر کاری مہم میں چھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
Monday, 23 February 2015
راجن پور ہینڈز نامی این جی او کے ملازمین نے لوٹ مار کی انتہاء کردی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ’’ہینڈز ‘‘ نامی این جی او کے ملازمین نے لوٹ مار کی انتہاء کردی سیلاب متاثرین کے نام جاری امدادی چیکوں پر آدھی رقوم نقدی کی صورت میں وصول کرنے لگے رقم نہ دینے والے متاثرین سیلاب کے چیک چھپا دیئے وزیراعلیٰ پنجاب اس کرپشن کا نوٹس لیں فتح پور کے درجنوں متاثرین خلیل احمد ،عبداللہ،محمد موسیٰ ،زیمو بی بی سمیت درجنوں متاثرین نے اخبار دفتر آکر بتلایا کہ ہینڈز نامی آرگنائزیشن کے ملازمین سعدیہ نواز،علی ودیگر نے لوٹ مار کی انتہاء کررکھی ہے ابتک دیگر یونین کونسلوں کے متاثرین سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرچکے ہیں جبکہ کئی بستیوں میں مکانات تک تعمیر نہ کئے گئے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ دفتر کے اہلکار چیک دیتے ہی کمیٹی کے چئیر مین سے آدھی رقم بطور رشوت وصول کرلیتے ہیں مجبور سیلاب متاثرین رشوت دینے پر مجبور ہوچکے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے این جی او کی لوٹ مار کیخلاف ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو درخواست گذاری مگر این جی او کیخلاف درخواست کو چھپا لیا گیا مذکورہ این جی او اب متاثرین کو مکانات کی تعمیر کی دوسری اقساط دے رہی ہے مگر این جی او کے اہلکار اب بھی لوٹ مار میں مصروف ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت این جی او کے ڈونرز سے اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب این جی او کے ترجمان نے رقم وصولی کو غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیا ہے ۔
موجودہ حکمران سرائیکی وسیب کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے خواجہ غلام فرید کوریجہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران سرائیکی وسیب کے کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے جو گدھوں کے گوشت کی فروخت میں ملوث گروہ نہیں پکڑ سکتے وہ کس طرح پاکستان میں امن کے قیام میں کردار ادا کر سکتے ہیں ؟ضلع راجن پور میں محکمہ جنگلات کی سرکاری آراضی پر فوری طور پر پودے لگوا کر راجن پور کی دھرتی کو پہلے کی طرح سرسبز بنایا جائے محکمہ جنگلات کی کثیر سرکاری آراضی کی من پسند بااثر افراد کو الاٹمنٹ کی ہر صورت مزاحمت کریں گے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ یہ حکمران کاروبار ی سوچ رکھتے ہیں انہیں صرف اپنے کاروبار کے فروغ کی فکر ہے آج سرائیکی وسیب کا نوجوان اعلیٰ تعلیم سے محروم ہے ضلع راجن پور میں کسی یونیورسٹی کا کیمپس تک موجود نہیں بے روزگاری سرائیکی وسیب میں سب سے زیادہ ہے اُ ن کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھیں گے اُن کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر میں جان بوجھ کر دیر کی جارہی ہے اور دوسالہ منصوبہ کو پانچ سال سے اوپر گذرچکے ہیں اس منصوبے پر کام انتہائی سست روی کیساتھ جاری ہے اس تاخیر پروہ عنقریب دھرنا دیں گے قبل ازیں انہوں نے موضع بھاگ میں انڈس ہائی وے پر جان بحق ہو نے والے نوجوانوں کے ورثاء سے تعزیت کی ۔
را جن پور ا ے ایس آئی ملک الطا ف حسین کھیا را نے جرا ئم پیشہ افرا د کی دوڑیں لگو ادیں
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ا ے ایس آئی ملک الطا ف حسین کھیا را نے جرا ئم پیشہ افرا د کی دوڑیں لگو ادیں منشیا ت فر وشوں اور جو ا ریو ں کے خلا ف بھر پور ایکشن عوا می وسما جی حلقوں کی کا ر کر دگی پر خراج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق روجھان تھا نہ میں تعینا ت اے ایس آئی ملک الطا ف حسین کھیا را نے جرا ئم پیشہ افرا د کے خلا ف بھر پور کا رو ائی کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں علا قہ میں مکمل امن قا ئم ہو گیا ہے عوا می وسما جی حلقوں محمد علی عا مر ،حق نو از ودیگر ملک الطا ف حسین کھیا را کی کا ر کر دگی کو سر اہتے ہو ئے خرا ج تحسین پیش کیا
را جن پور زا ئد کرا یہ وصو ل کر نیو اے ٹر انسپو ٹر ز کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا محمد انو ر قر یشی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) زا ئد کرا یہ وصو ل کر نیو اے ٹر انسپو ٹر ز کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔عوا م زا ئد کر ایہ ہر گز نہ دیں ان خیالا ت کا اظہا ر نا ئب تحصیلد ار را جن پور محمد انو ر قر یشی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی ہد ایا ت کے مطا بق انتظا میہ گر اں فر وشوں اور زا ئدکر ایہ وصول کر نیو اے ٹر انسپو رٹر ز کے خلا ف بھر پور کا رو ائی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے حکو مت نے عوا م کو ریلیف دیا ہے مگر ٹر انسپور ٹرزابھی تک سا بقہ کر ایہ وصول کت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کر یشن اور جرا ئم کے خا تمہ کے لئے انتظا میہ سے تعا ون کر یں گرا ں فر وش دکا ند اروں کے خلا ف بھی کر یک ڈاؤن جا ر ی ہے
یو نین کو نسل کو ٹلہ نصیر کی عوام کی تقدیر بد لنے وا لی ہےطا ہر خلیل خا ن در یشک
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) یو نین کو نسل کو ٹلہ نصیر کی عوام کی تقدیر بد لنے وا لی ہے وا ٹر سپلا ئی ،سیو ریج سسٹم ،را بطہ سٹر کو ں کی تعمیر پر کام تیزی سے جا ری ہے ان خیالا ت کااظہا ر سر دار نے اپنے ایک اخبا ری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حما ن خان دریشک کی شبا نہ رو ز کا وشوں سے این اے 175میں تر قیا تی کا م تیز ی سے مکمل ہو رہے ہیں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الر حما ن خان دریشکنے وزیر اعظم میا ں نو از شر یف سے اربو ں رو پے کے تر قیا تی پر اجیکٹ منظو ر کر ا کے علا قہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں انشا ء اللہ کو ٹلہ نصیر یو نین کو نسل کے عوام کے دیر ینہ مسا ئل ہم حل کر ینگے کو ٹلہ نصیر کے عوام عر صہ دراز سے نا قص اور مضر صحت پا نی پی رہے ہیں مگر اب عوام کو میٹھے پا نی کی دستیا ب ہو نے میں زیا دہ دن دور نہیں انہوں نے کہا کہ آیند ہ الیکشن میں بھی ڈاکٹر حفیظ الر حما ن خان دریشک کا گر وپ کا میا ب ہو گا اس موقع پر ریا ض آصف ،ملک ر ضا و دیگر افرا د بھی مو جو د تھے
را جن پور جرا ئم پیشہ افرا د کسی رعا یت سے مستحق نہیں فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)معا شر ہ میں بد امنی پھیلا وا لے جرا ئم پیشہ افرا د کسی رعا یت سے مستحق نہیں جرا ئم کی رو ک تھا م کے لئے پو لیس اپنے تما م وسا ئل بر و ئے کا ر لا رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفسیر رو جھان سر کل فضل الر حما ن نے میڈ یا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ مو جو دہ حالا ت کے پیش نظر پورے سر کل میں سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے مو با ئیل گشت ٹیمیں 24گھنٹے علا قہ کا گشت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مشکو ک افرا د ،مشکو ک گا ڑیو ں کی چیکنگ جا ری ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معا شر ہ میں انصا ف کو بنیا دی فو قیت حا صل ہے انصا ف کی فراہمی کے لئے پو لیس بھر پور جد وجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ D.P.Oرا جن پور زا ہد محمود گو ندل نڈ ر اور جر ات مند کپتا ن ہیں ان کی بہتر ین پا لیسی سے ضلع را جن پور امن کا گہو ارہ بن گیا ہے انہوں نے مز ید کہا کہ اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،مسا جد ،امام با ر گا ہوں ،سکو لز اور کا لجز کی سیکورٹی بہت سخت کر دی گئی ہے
را جن پور بائیومیٹرک سسٹم میں دو نمبری کر کے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہےصارفین
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بائیومیٹرک سسٹم میں دو نمبری کر کے لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔جن صارفین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پا رہی ہے ڈیلر ان سے رقم لے کر انہیں تصدیق ہونے کا کہہ دیتے ہیں تاہم ان میں سے بعض جب ہیلپ لائن سے رابطہ کرتے ہیں تو وہاں سے تصدیق نہیں ہو پاتی۔بائیومیٹرک سسٹم تصدیق کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے ۔ورنہ کروڑوں سمیں بند ہونے سے کاروباری سر گرمیاں شدید متاثر ہونگی صارفین کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم سے سموں کی تصدیق کے دوران کئی مشکلات سامنے آئی ہیں ۔2010 سے قبل بننے والے بیشتر شناختی کارڈہولڈروں کی نادرہ کے ریکارڈسے تصدیق نہیں ہو پا رہی جس سے ڈیلروں نے ان پڑھ صارفین سے رقمیں بٹورنا شروع کر دیا ہے اور انہیں تصدیق مکمل ہونے کا کہہ دیا جاتا ہے 2010 سے قبل بننے والے شناختی کارڈہولڈر کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس سے تصدیق کا عمل 26فروری تک مکمل نہیں ہو سکے گا جس سے کروڑوں سمیں بند ہو جائیں گی اس سے سب سے زیادہ تاجر برادری پریشان نظر آتی ہے کئی لوگ نادرہ ریکارڈ سے تصدیق نہ ہونے پر اپنے جاننے والوں کے نام پر سمیں منتقل کر رہے ہیں ۔ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کی سمیں بند ہونے سے کاروبار شدید متاثر ہو گا حکومت نادرہ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مزید وقت دے اور مقررہ تاریخ میں اضافہ کرے۔
را جن پور فراڈ این جی اوزنے سا دہ لوح عوا م کو معمول بنا لیا
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) این جی اوہمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے چھ ماہ جیل میں رہنے کے بعدباہر آتے ہی دوبارہ فنانس کمپنی کے طور پر کام شروع کر دیا اور بغیر رجسٹریشن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی کھول لیا ،این جی او کے کئی اہلکار اشتہاری قرار دئے جا چکے ہیں ۔چار کروڑ کے فراڈ میں ملوث این جی او نے سستی اشیاء ضروریہ عوام کو مہیا کرنے کے وعدوں پر سادہ لوح لوگوں سے رقمیں بٹورنا شروع کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے سبب سر عام لوٹ مار کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید اجتجاج کرتے ہوئے این جی او کی رجسٹریشن منسوخ کرکے تا حیات پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق بدنام زمانہ این جی او ہمت فاؤنڈیشن کے خلاف 10ماہ قبل 8200سو افراد سے چار کروڑ روپے بٹورنے پر 21 افراد جن میں کئی خواتین بھی شامل تھیں ڈی سی او راجن پور کے حکم پر ایف آئی آر نمبری269 ماڈل تھانہ سٹی راجن پور میں درج ہوئی تھی یہ رقم این جی او نے فنانس کمپنی کے طور پر متاثرین سے وصول کی تھی ۔این جی او کے چیف ایگزیکٹو نجیب اللہ،ان کی زوجہ بانو قدسیہ جو کہ منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں اور دیگر کئی افراد چھہ ماہ جیل میں رہے این جی او کے 5افراد کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔گزشتہ دنوں گرفتار یہ افراد عبوری ضمانتوں پر رہا کئے گئے ہیں جنہوں نے باہر آتے ہی دوبارہ اس سلسلے کو جاری کر دیا ہے جن الزامات پر ان کو جیل جانا پڑا تھا ذرائع نے بتایا کہ بانو قدسیہ کے ملتان میں ایک اکاؤنٹ میں لوٹی گئی رقم پڑی ہوئی ہے ۔ان سنگین الزامات کے باوجود این جی او کی رجسٹریشن ابھی تک منسوخ نہیں کی گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے این جی او نے ایک بار پھر سادہ لوح لوگوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنا شروع کر دیا ہے ۔راجن پور کی ضلعی انتظامیہ کی اپنی رپورٹوں کے مطابق این جی او نے چار کڑور روپے عوام الناس سے وصول کئے جس کا کوئی ریکارڈ تک نہیں ۔این جی او فنانس کمپنی کے طور پر کام کرتی تھی اور این جی او کی طرف سے جو ڈونر کی لسٹ فراہم کی گئی وہ بھی جعلی نکلی۔سماجی کورکنوں مبشر احمد،شیر علی،محمد طاہراور شاہ زیب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کا نوٹس لے کر سادہ لوح لوگوں کو لٹنے سے بچائے۔
Saturday, 21 February 2015
ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کا عمل ،پٹواری اپنے دفتروں سے غائب سائلین مارے مارے پھرنے لگے اشفاق احمد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کا عمل ،پٹواری اپنے دفتروں سے غائب سائلین مارے مارے پھرنے لگے ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کا بہانہ بنا کر اکثر پٹواری اپنے دفاتر سے غائب رہنے لگے جس سے فرد ملکیت،ملکیتی کاغذات کی تصدیق اور ڈومیسائل وپیدائش واموات کی تصدیق علاقہ مکینوں کے لئے درد سر بن گئی علاقہ مکینوں اشفاق احمد،ولی خان ،ابرار احمد ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ ایک نہیں کئی چکر لگالگا کر تھک گئے ہیں مگر حلقہ پٹواری یہ کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی بدولت وہ مصروف ہیں اہل علاقہ نے کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور،محکمہ تعلیم کی غفلت ونااہلی ،دیہی علاقوں کے کئی گرلز وبوائز پرائمری سکولزشہروں میں کرائے کی عمارتوں میں چالو
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،محکمہ تعلیم کی غفلت ونااہلی ،دیہی علاقوں کے کئی گرلز وبوائز پرائمری سکولزشہروں میں کرائے کی عمارتوں میں چالو،متعلقہ علاقوں کے مکین سکولوں کی واپسی کی راہ تکنے پر مجبور ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ تعلیم کو فعال بنانے کے لئے نہ صرف اربوں روپوں کے فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں بلکہ آفیسران کو مراعات اور اضافی بونس بھی دیئے جارہے ہیں مگر شعبہ تعلیم تاحال زبوں حالی کا شکار ہے اس کی ایک مثال یہ کہ راجن پور شہر میں کئی ایسے گرلز وبوائز سکولز جن میں مختیار آباد ،چک بابل والی ،فتح پور نمبر 2 ،حضرت والاودیگر کرائے کی عمارتوں میں چالو ہیں جبکہ ان کی اصل جگہ متعلقہ دیہی علاقہ جات ہیں تدریسی سٹاف نے دیہی علاقوں کو جانے کی بجائے یہی کرائے کی عمارتوں میں سکول قائم کررکھے ہیں جس سے ان دیہی علاقوں کے بچے اور بچیاں آج کے دور میں تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اس حوالے سے خصوصی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ترجمان محکمہ تعلیم کا موقف میں کہنا ہے کہ کئی سکول واپس دیہی علاقوں میں منتقل کردیئے ہیں کئی سکولوں کی عمارات زیرتعمیر ہیں عمارتیں مکمل ہوتے ہی ان عارضی سکولوں کو اُن کی اصل جگہ پر منتقل کردیا جائیگا۔
راجن پور بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اپنا کر شہری اپنی ازواجی زندگی کو خوشحا ل بنا سکتے ہیں ارشاد فرید بھٹہ
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ارشاد فرید بھٹہ نے کہا ہے کہ بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اپنا کر شہری اپنی ازواجی زندگی کو خوشحا ل بنا سکتے ہیں بچوں کے درمیان مناسب وقفہ سے نہ صرف بچے کی صحت تندرست بلکہ ماں بھی صحت مند رہتی ہے یہ بات اُنہوں نے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ’’ بہترین شادی شدہ جوڑا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام بھی بچوں کے درمیان وقفہ پر زور دیتا ہے بچوں کے درمیان وقفہ سے اولاد کی بہتر انداز میں تربیت بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے اس تقریب میں ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ محسن رسول سمیت راجن پور بھر سے شادی شدہ خواتین شریک ہوئیں آخر میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے شادی شدہ جوڑوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
راجن پور میں سینکڑوں گھر کمرشل مارکیٹوں میں تبدیل ،ٹی ایم اے خاموش تماشائی ،حکومت کو فیس کی مد میں لاکھوں روپوں کا خسارا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سینکڑوں گھر کمرشل مارکیٹوں میں تبدیل ،ٹی ایم اے خاموش تماشائی ،حکومت کو فیس کی مد میں لاکھوں روپوں کا خسارا تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور بھر میں سینکڑوں مکانات کمرشل مارکیٹوں میں تبدیل کئے گئے ہیں ان میں اکثریت پرائیویٹ اسکولز کی ہے ٹی ایم اے راجن پور،جام پور اور روجہان کی متعلقہ برانچوں نے مبینہ طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ جائیدادوں کی منتقلی کے وقت بھی ان عمارات کو رہائشی ظاہر کر کے حکومت کو لاکھوں روپوں کے خسارے سے دوچار کیا گیا ہے ٹی ایم اے کے آفیسرز نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے ٹی ایم اے کی متعلقہ برانچوں میں تعینات اہلکار مبینہ رشوت کے عوض ان عمارات کو رہائشی ہونے کا سرٹیفکیٹ تک جاری کردیتے ہیں دوسری جانب کمرشل مارکیٹوں کے مالکان کو کوئی نوٹسز بھی جاری نہیں کئے گئے ایسا کرکے حکومت کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار کیا گیا ہے دوسری جانب ترجمان ٹی ایم اے نے اپنے موقف میں بتلایا کہ کئی مالکان کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں کمرشل مارکیٹوں کے مالکان کیخلاف کاروائی شروع ہے ۔
راجن پور ،انڈس ہائی وے پر مرغائی کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے پر مرغائی کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں ،ایک نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے زخمی کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا تفصیل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح سویرے مرغائی موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلیں ٹکرا گئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا جس کانام محمد یوسف معلوم ہوا ہے واقعہ میں شدید زخمی ہوا ہے زخمی کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تھانہ کوٹ مٹھن پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔
ہنیڈز تنظیم را جن پور ،ملتان اور مظفر گڑ ھ کے اضلا ع میں سیلا ب متا ثر ین کی امدا د وسیع پیما نے پر کر رہی ہےمیجر سعد یہ نواز
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہنیڈز تنظیم را جن پور ،ملتان اور مظفر گڑ ھ کے اضلا ع میں سیلا ب متا ثر ین کی امدا د وسیع پیما نے پر کر رہی ہے چھتوں کا سا مان ،سو لر لا ئٹ ،وا ٹر فلٹر ،رضا ئیاں اور دیگر سا مان سیلا ب متا ثر ین کو مہیا کیا گیا ان خیا لا ت کا اظہا ر ہنیڈز تنظم کی ڈسٹر کٹ ایگز یکٹو میجر سعد یہ نواز خا ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ را جن پو ر ڈسٹر کٹ میں 2012ء کے سیلا ب کے دوران تقر یبا 5800 خا ند انوں ،ضلع مظفر گڑ ھ کے 2300گھر انوں جبکہ ملتا ن کے2000 متا ثر ین کی امدا د ی پیکج ہنیڈ تنظیم کے تحت فرا ہم کئے گئے جن میں چھتوں کا سا ما ن ،سولر لا ئٹس ،وا ٹر فلٹر یشن کاسا مان ،رضا ئیاں اور دیگر سا مان شا مل ہے انہوں نے مز یدکہا کہ را جن پور کے سیلا ب زدہ علا قوں میں اس کے علاوہ کمر وں کی تعمیر کے لئے ما لی امدا د چیک کی صو رت میں دی گئی تا کہ سیلا ب متا ثر ین کی زیا دہ سے زیا دہ بحا لی کے ممکن بنا یا جا سکے انہوں نے بتا یا کہ 5400 گھر انوں 17550 کے چیک فرا ہم کئے گئے جس کی کل ما لیت 7897500/=رو پے بنتی ہے جبکہ 1300گھر انوں میں25500/= رو پے کی امدا دی چیک دیئے گئے جس کی مالیت 33150000/= رو پے ہے ہنیڈ زتنظیم سیا ست سے پا ک ہو کر بلا امتیا ز عوا م کی خد مت پر یقین رکھتی ہے علا قہ کے نا دار لو گو ں کی ما لی واخلا قی سپو رٹ ہما را مشن ہے اور یہ جشن جا ری رہیگا انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور چو نکہ غر یب علا قہ ہے اس لئے یہاں زیا دہ امد ادی چیک تقسیم کئے گئے اس موقع پر محمد اطہر جما ل اورو یگر اہلکا ر بھی مو جو دتھیرا جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہنیڈز تنظیم را جن پور ،ملتان اور مظفر گڑ ھ کے اضلا ع میں سیلا ب متا ثر ین کی امدا د وسیع پیما نے پر کر رہی ہے چھتوں کا سا مان ،سو لر لا ئٹ ،وا ٹر فلٹر ،رضا ئیاں اور دیگر سا مان سیلا ب متا ثر ین کو مہیا کیا گیا ان خیا لا ت کا اظہا ر ہنیڈز تنظم کی ڈسٹر کٹ ایگز یکٹو میجر سعد یہ نواز خا ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ را جن پو ر ڈسٹر کٹ میں 2012ء کے سیلا ب کے دوران تقر یبا 5800 خا ند انوں ،ضلع مظفر گڑ ھ کے 2300گھر انوں جبکہ ملتا ن کے2000 متا ثر ین کی امدا د ی پیکج ہنیڈ تنظیم کے تحت فرا ہم کئے گئے جن میں چھتوں کا سا ما ن ،سولر لا ئٹس ،وا ٹر فلٹر یشن کاسا مان ،رضا ئیاں اور دیگر سا مان شا مل ہے انہوں نے مز یدکہا کہ را جن پور کے سیلا ب زدہ علا قوں میں اس کے علاوہ کمر وں کی تعمیر کے لئے ما لی امدا د چیک کی صو رت میں دی گئی تا کہ سیلا ب متا ثر ین کی زیا دہ سے زیا دہ بحا لی کے ممکن بنا یا جا سکے انہوں نے بتا یا کہ 5400 گھر انوں 17550 کے چیک فرا ہم کئے گئے جس کی کل ما لیت 7897500/=رو پے بنتی ہے جبکہ 1300گھر انوں میں25500/= رو پے کی امدا دی چیک دیئے گئے جس کی مالیت 33150000/= رو پے ہے ہنیڈ زتنظیم سیا ست سے پا ک ہو کر بلا امتیا ز عوا م کی خد مت پر یقین رکھتی ہے علا قہ کے نا دار لو گو ں کی ما لی واخلا قی سپو رٹ ہما را مشن ہے اور یہ جشن جا ری رہیگا انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور چو نکہ غر یب علا قہ ہے اس لئے یہاں زیا دہ امد ادی چیک تقسیم کئے گئے اس موقع پر محمد اطہر جما ل اورو یگر اہلکا ر بھی مو جو دتھے
منافع بخش پیداوار کیلئے بہتر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کادانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہےآصف حیات خان نیازی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )منافع بخش پیداوار کیلئے بہتر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کادانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اس زیادہ سے زیادہ پیداواور اور بہتر نتائج کیلئے محدود قدرتی اور معاشی وسائل کا مناسب منصوبہ بندی اور بہترحکمت عملی کے ساتھ استعمال ضروری ہیے ۔جبکہ ہمارے ہاں فی ایکڑ پیداوار میں ٹھہراؤ اور کمی کا سب سے بڑا سبب کھادوں کا غیرمتوازن استعمال ہے۔ان خیالات کا اظہارفوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زونل منیجر آصف حیات خان نیازی نے ایف ایف سی ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام راجن پور میں گنے کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہافوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہرین کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کھادوں کے منافع بخش استعمال کی ترغیب و رترویج کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔اس سے پہلے ایف ایف سی ڈیرہ غازیخان کے ریجنل منیجر جناب افضال مغل نے کاشتکاروں کو سیمینارمیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ملک کاکھاد بنانے والا سب سے بڑاادارہ ہے جونہ صرف اپنے ڈیلرز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے کھادوں کی دستیابی کویقینی بنا رہا ہے بلکہ ان کھادوں کے بہتر استعمال اور جدید کاشتکاری کے طریقوں کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ایف ایف سی تربیتی پروگرام، زرعی سیمینار، نمائشی پلاٹ ، زرعی لٹریچرکی تقسیم اور ویڈیو فلموں کے ذریعے کاشتکاروں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ پانی ومٹی کے مفت تجزیہ کی سہولت بہم پہنچارہی ہے ۔اب کاشتکاروں کافرض ہے کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج کا سیمیناربھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔لہذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس سیمینارکے زرعی ماہرین کی مرتبہ سفارشات کی روشنی میں فصلیں کاشت کریں اور اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔فارم ایڈوائزری سنٹرفوجی فرٹیلائزرکمپنی ملتا ن کے منیجر جناب راشد منظور نے کاشتکاروں کوگنے کی کم پیداوار کے اسباب اور کاشت کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گنے کی بہتر اور منافع بخش پیداوار کیلئے روائتی فرسودہ طریقہ کاشت کو ترک کرکے تمام جدیدزرعی عوامل پر مربوط انداز میں عمل انتہائی ضروری ہے جس سے عام کاشتکاربھی ملکی اوسط پیداوار سے دگناپیداوار حاصل کر سکتا ہے۔ایف ایف سی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرعباس عزیز نے کاشتکاروں کوگنے کی فصل کیلئے درکار اجزائے خوراک اور کھادوں کے متوازن استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فصل کی کاشت پر اٹھنے والے اخراجات میں بڑا حصہ کھادوں کا ہوتا ہے لہذا کاشتکار کھادوں کے استعمال سے اسی وقت زیادہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں جب وہ تمام کھادوں کا متوازن اور متناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔ ایف ایف سی کے ماہرزراعت محمد طیب نے گنے کی بیماریوں اور کیڑوں کے مربوط انسداد کے مطلق کاشتکاروں کو آگاہی دی ۔جنرل منیجر کین انڈس شوگر ملزراجن پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گنے کی زیادہ پیداوار دینے والی نئی اقسام کاشت کریں اوربیماریوں اور کیڑوں کے انسداد پر بھرپورتوجہ دیں۔۔پروگرا م کے مہمان خصوصی ملک سیف الرحمن ای ڈی او زراعت راجن پورنے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سراہا اور کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔ اس مقصد کیلئے مختلف فصلوں کی فی ایکٹر پیداواری صلاحیت اور اوسط پیداوار میں کمی لاکر ہم نہ صرف اپنی ملکی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں بلکہ زرعی اجناس کی برآمد سے خاطرخواہ زرمبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔سیمینار میں ایف ایف سی کے آفیسرز شیراز اشرف اور وقارسلیم نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا۔
علا قہ کو جرا ئم سے پا ک اور پر امن بنا نے کے لئے پو لیس 24گھنٹے جد وجہد کر رہی ہے زاہد محمو د گو ند ل
ر اجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹر کٹ پو لیس آ فسیر را جن پور زاہد محمو د گو ند ل نے کہا ہے کہ علا قہ کو جرا ئم سے پا ک اور پر امن بنا نے کے لئے پو لیس 24گھنٹے جد وجہد کر رہی ہے ضلع را جن پور سے جرا ئم کا خا تمہ کر کے فر ی کر ائم ڈسٹر کٹ بنا دیا گیا ہے انہوں نے اپنے آفس میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے مزید کہا کہ مو جو دہ حا لا ت کے پیش نظر اہم مقا ما ت کی سیکو رٹی انتہا ئی سخت کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوا م اپنے ارد گر د کے ما حو ل پر کڑ ی نظر رکھیں اور مشکو ک افراد کو دیکھتے ہی اس کی اطلا ع فوری طو رپر پو لیس کو دیں انہوں نے کہا کہ اچھے شہر ی کا فرض ہے کہ وہ قا نون کا احترا م اور اسکی مد د کر ے انہوں نے کہا کہ دہشت گر دوں کے نا پاک جرا ئم خا ک میں ملا نے کے لئے پوری قوم یکجہتی کی ضر رو ت ہے مسا جد اور امام با ر گا ہوں پر خود کش حملہ کر نیو اے مسلما ن نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ پو رے ضلع میں مو با ئیل گشت ٹیمیں چیکنگ کر رہی ہیں مشکو ک گا ڑیوں ،بغیر نمبر پلیٹ گا ڑیوں کے خلا ف بھی سخت کا رو ائی کی جا رہی ہے انہوں نے پو لیس آفسیرا ن اور متعلقہ ایس ایچ او ز کی ہد ایا ت دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یفک ،مسا جد ،امام با ر ہوں ،سکو لز ،کا لجز پر سیکو رٹی کے غیر سیکو رٹی اقدا ما ت کر یں اس مو قع پر D.S.Pرشید آصف اور دیگر اہلکا روں بھی مو جو د تھے
اب اور بنچ کا تقد س بحال رکھنا ہما ری اولین تر جیج ہےچوہدری نعیم ثا قب ایڈ ووکیٹ
را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )صدر ڈسٹرکٹ بارچوہدری نعیم ثا قب ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ اب اور بنچ کا تقد س بحال رکھنا ہما ری اولین تر جیج ہے وکلا کے مسا ئل کے حل کے لئے بھر پور جد وجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلا کا لونی ،ہا ئیکو رٹ با ر کا قیا م ،لا ئبر یر ی روم کا قیا م بہت جلدعمل میں لا یا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ وکلا بر داری متحد ہو کر عوام ا لنا س کو انصا ف دلا نے کے لئے دن را ت کو شا ں ہے انہوں نے کہا کہ وکلا کے مسا ئل کے حل کے لئے بہت جلد وفد کی صو رت میں چیف جسٹس سے ملا قا ت کر ینگے اور اس ملا قا ت کے دورا ن ضلع را جن پور کے دیر ینہ مسا ئل بتا ئے جا ئینگے انہوں نے کہا ہیکہ ڈسٹر کٹ با ر را جن پور کے تمام وکلا میر ے بھا ئی ہے میں ان کی تہہ دل سے قد ر کر تا ہوں انشا ء اللہ وکلا کا وقا ر بلندکر کے دکھا وں گا انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کو شش ہو تی ہے کہ تما م سینئرز اور جو نیئر وکلا کے سا تھ ایک چلو ں وکلا معاشرہ کا اہم حصہ ہیں جو عوا م کو انصا ف فر اہم کر نے کے لئے کو شا ں ہیں
راجن پور خواتین کو ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی اداروں کی ذمہ داری ہے غازی امان اللہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ خواتین کو ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون محتسب پنجاب اور سماجی تنظیم WISE کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمدعاصم قریشی کنسلٹنٹ خاتون محتسب پنجاب، محمد اسلم خان کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب ، ڈائریکٹر WISEبشریٰ خالق ، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ، پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمٰن ، فوکل پرسن / سپرنٹنڈنٹ دارلامان صباء زارا،رخسانہ مبارک ، شاہد اقبال اور دیگر ضلعی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر ہو یا کوئی ادارہ خواتین پوری محنت اور جانفشانی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اب تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے تحفظ اور ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ خواتین کی یہ شکایت کہ انہیں سڑک، گلی، محلے، ٹرانسپورٹ، بس اسٹاپ یا ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پہلے یہ ایک سماجی مسئلہ سمجھا جاتاتھا لیکن ’’ملازمت کی جگہ پر ہراساں کی جانے والی خواتین کے تحفظ کا قانون 2010 ء‘‘ کے تحت اب جنسی ہراسانی ایک جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون جنسی ہراسانی کی کسی بھی شکل (چھیڑنا، گھورنا، چھونا، ہراساں کرنا، نفسیاتی دباؤ ڈالنا یا بلیک میل کرنا) کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ اس قانون کے تحت ہر ادارے پر لازم ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے قانون کی پابندی کریں اور ضابطہ اخلاق کو اپنے محکمہ/ادارہ کی پالیسی میں شامل کرکے ماحول کو جنسی ہراسانی سے پاک کریں۔
راجن پور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتِ پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے پروفیسر کلیم اختر قریشی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتِ پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ پنجاب حکومت کا انقلابی قدم ہے۔ اس سے محنتی ، ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورمیں منعقدہ پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر پیف انجم شیرازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز ، پرنسپل گرلز کالج فاضل پور ، جام پور ،ڈی ایچ او پیف راشد طالب اور ضلع بھر سے کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔ پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور تعلیمی ادارے طلباء میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور شوق پیدا کریں ۔اب کوئی بھی طالب علم وسائل کی کمی کی وجہ سے زیورِ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ اسسٹنٹ منیجر پیف انجم شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015کے لیے سکالر شپ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع راجن پور کے 547طلباء و طالبات کو 4لاکھ 84ہزار روپے کے سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیف اب تک 80ہزار سے زائد طلباء کو وظائف دے چکا ہے۔ موجودہ سال کے اختتا م تک سکالر شپ کی سالانہ رقم 4ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی ۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یتیم ، سپیشل اور اقلیتی بچوں کے لیے 20%کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
ٹی بی اے کی 23 روزہ ٹریننگ کے اختتام پر ٹی بی اے کو اسناد اور مکمل سیف ڈیلوری کٹس کی ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں تقریب کا انعقادڈاکٹر صابر علی رند
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہیپلنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ٹی بی اے کی 23 روزہ ٹریننگ کے اختتام پر ٹی بی اے کو اسناد اور مکمل سیف ڈیلوری کٹس کی ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صابر علی رند نے کی اور مہمانان خصوصی نے اسسٹنٹ منیجر HHRD میاں مسعود الرحمن ، ایمرجنسی و سیزنل پروگرام کے ہیڈ سید خالد مسعود ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن تھہیم ، دانشور صحافی ملک آصف حبیب جکھڑ ، سوشل ویلفیئر آفیسر نادیہ شاہد ، فرخ اﷲدانش ، طارق شاہد اور پروگرام کے آرگنائز ر کوارڈینیٹر ہیلتھ پنجاب طارق امین تھے ۔ تقریب سے میاں مسعود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی جیز میں ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کے لیے گورنمنٹ کے ساتھ مل کر HHRD نے 25ٹی بی اے کی 23 روزہ ٹریننگ THQہسپتال میں کرائی ۔ سید خالد محسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال2010ء میں HHRD نے عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک پودے کی شکل میں جام پور میں کام کا آغاز کیا اور لاتعداد پراجیکٹس کے ذریعے عوامی خدمت کر کے آج یہ ادارہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکاہے ۔ ایم ایس THQہسپتال ڈاکٹر صابر علی رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں خالصتاً تحصیل جام پور میں ماں اور بچے کی صحت ایک اہم مسئلہ ہے ۔ اس لیے HHRDنے ٹی بی اے کی ٹریننگ کراکے اہم قدم اُٹھایا ہے۔ جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس طرح کی مزید ٹرنینگز کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے پروگرام کے آرگنائزر طارق امین ، ملک آصف حبیب جکھڑ ،نادیہ شاہد ، ڈاکٹر نجیب تھہیم نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ ڈاکٹر صابر علی رند ، میاں مسعود الرحمن ،سید خالد محسن ، ڈاکٹرنجیب تھہیم، ملک آصف حبیب جکھڑ ، نادیہ شاہد ،طارق امین ، فرخ اﷲدانش ، طارق شاہدنے ٹی بی اے میں اسناد اور مکمل سیف ڈیلوری کٹس تقسیم کیں ۔ علاوہ ازیں ٹریننگ مکمل کرنے والی ٹی بی اے نے HHRDکی کاوش کو بے حد سراہا اور بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی یقینی دہانی کرائی ۔ جب کہ پروگرام کے آرگنائزر طارق امین نے کہا کہ ان ٹی بی اے کی کارکردگی اور Followup کے لیے ہر ماہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
میجر عاصم فرید کے بھائی پیر آف حاجی پور صاحبزادہ جاوید فرید رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ہیں
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) میجر عاصم فرید کے بھائی پیر آف حاجی پور صاحبزادہ جاوید فرید رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی شادی ملتان میں مہر عبدالغفار کی صاحبزادی سے ہوئی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی رینج ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک،پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر فرید کوریجہ،سجادہ نشین حاجی پور شریف کلیم الدین ،کرنل طارق فرید،سابق منیجر زرعی کواپریٹوبنک اشفاق فرید،میاں باقر فرید ،حسنین عباس سونترہ،عبدا لصبور رحمانی،میر خلیل سنجرانی،ماجد خان مزاری،خالد خان مزاری،سرور ریحان خان دریشک،ڈسٹرکٹ نیشنل پروگرام کے آفیسرمصطفی خان گوپانگ،،قاضی طاہر،نو ید بھٹی سمیت علاقے کی مذہبی،سماجی اور سیاسی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
را جن پور انصا ف کی فرا ہمی بار اور بنچ کا تقد س وکلا بر ادری کے فرا ئض میں شا مل ہے چو ہد ری ظفر اقبا ل
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کسی بھی معا شر ہ میں انصا ف اور قا نو ن کو بنیا دی فو قیت حا صل ہے انصا ف کے بغیر معا شر ہ تر قی سے ھمکنا ر نہیں ہو سکتا ۔عد التیں عوام کو انصا ف کی فرا ہمی میں سنہر ی کر دار ادا کر رہی ہیں ان خیا لا ت کا اظہارڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جن پور چو ہد ری ظفر اقبا ل نے ڈسٹر کٹ با ر روم میں منعقدہایک تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا یہ تقر یب وا ئس چیئر مین پنجا ب با ر کو نسل فر ح اعجا ز بیگ ایڈووکیٹ کے اعزاز میں منعقدہ کی گئی تھی جس میں پنجا ب با ر کو نسل کے ممبرا ن جج صا حبا ن ،وکلا اور صحا فیوں کی کثیر تعدا د نے شر کت کی ۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج را جن پور چو ہد ری ظفر اقبال نے مز ید کہا کہ انصا ف کی فرا ہمی بار اور بنچ کا تقد س وکلا بر ادری کے فرا ئض میں شا مل ہے جس میں وہ طور پر اتر نے کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصا ف کے بغیر معا شر ہ تر قی نہیں کر سکتا ۔وکلا پر یہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ عوام کو سستا اور فوری انصا ف دلانے میں اہم کر دار اداکر یں ضلع را جن پور کے وکلا سا ئلین کوانصا ف دلا نے ،با ر اوربنچ کے تقد س کے لئے اپنی تما م صلا حیتں بر و ئے کا ر لا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع را جن پور کے وکلا پر آڑ ے وقت اور کال پر وکلا بھر پور تعا ون اوراحتجا ج کر تے ہیں مگر ضلع را جن پور کے وکلا کا جن کو ئی مسئلہ ہو تا ہے تو پنجاب کے وکلا کر دار ادا نہیں کر تے ضلع را جن پور کے وکلا کے سا تھ امتیا زی سلو ک نہ کیا جا ئے سیکر ٹر ی با ر میا ں عبدالمتین نے کہا کہ ضلع را جن پور کے وکلا کم وسا ئل کے با وجود معا شر ہ کو سد ھارنے میں اہم کر دارادا کر رہے ہیں وکلاب کا لو نی کا قیا م عمل میں لا یا جا نا ضر روی ہے ضلع را جن پور کے وکلا سے سو تیلی ما ں جیسا سلو ک ختم کیا جا ئے اس موقع پر جا م محمد یو نس ،محمد نا صر جوئیہ ،جلیل احمد پچا ر ،محمد اقبال پتا فی ،شا ہد سند یلہ ۔ممتا ز مصطفے ،جا وید اقبال ہا شمی ،غلام مصطفے ،شیخ عبدا لغفا ر ،محمد یو نس ،قیصر بٹ ،چو ہد ری نور الحسن ،سر دار محمد اقبال ،چوہد ری محمدرفیع پچا ر ،میا ں کا مران طارق ،گل محمد جمن بز دار ،علی محمد ہا نبھی ،محمد اکر م در یشک ،شیخ ولی محمد سا جد اور دیگر وکلااور صحا فی بھی مو جود تھے۔
راجن پور رکھ بیٹ باغ شاہ،رکھ کوٹلہ نصیر اور ٹُھل مینگراج میں اب تک 2561ایکڑ اراضی واگزار کر لی گئی غازی امان اللہ خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نا جائز قابضین کے خلاف جاری آپریشن میں تین مواضعات رکھ بیٹ باغ شاہ،رکھ کوٹلہ نصیر اور ٹُھل مینگراج میں اب تک 2561ایکڑ اراضی واگزار کر لی گئی۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے جاری آپریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن میں مزید تیز ی لا ئی گئی ہے اور دن بدن اس میں مزید تیزی لا ئی جا ئے گی اور مزید بھاری مشنیر ی بھی فیلڈ میں بھیج دی جا ئے گی تاکہ اس عظیم اور قومی نوعیت کے خصوصی ٹا سک کو جلد مکمل کیا جا ئے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اب تک 120ناجائز تعمیرات اور 29بورز کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واگزار اراضی کی دیکھ بھال اب روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور اگر پھر بھی کسی نے دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ان کو عبرت ناک انجام دے دوچار کرنے کے لیئے قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جا ئے گا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کو بھی اب جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا اور کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے گا ۔ڈی سی او نے بتایا کہ محکمہ جنگلات اور دیگر ادارے اس اراضی کی حفاظت قومی فریضہ اور اپنی سرکاری ملازمت کا حصہ سمجھ کر کریں
راجن پور محکمہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ نے قومی انسداد پولیو مہم کی دوسرے دن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکٹرز انچارج،ایم اوز اور دیگر ٹیمیں اپنی اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں اور کارکردگی کے میعار کو مزید بہتر کیا جائے۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈبلیو ایچ او کے غیر ملکی نمائندہ ڈاکٹر پرل وگ ٹیسٹا ،ڈبلیو ایچ او کے صوبائی آفیسران،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری محمد مختار،ڈاکٹر ہاشم علی اور سیکٹرز انچارج اور یونین کونسلز کے میڈیکل انچارج آفیسرز نے شرکت کی۔ای ڈی او صحت نے اجلاس میں بتایا کہ تمام ٹیمیں مائیکرو پلین کے مطابق کام کر رہی ہیں۔انشاء اللہ پہلے کی طرح اب بھی پولیو مہم کو کامیابی کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے موجودہ کام کی کارکردگی کو سراہا۔
راجن پور اڈا چراغ شاہ اور گردونواح میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اڈا چراغ شاہ اور گردونواح میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ۔ شہریوں میں خوف ہراس گزشتہ رات چور 7دکانوں کا صفایا کر گئے، علاقہ مکینوں کا مقامی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہریوں غلام نازک،غلام حسین،اللہ ڈیوایا و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے اڈا چراغ شاہ اور گردونواح میں آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو فی الفور کنٹرول کا مطالبہ کیا شہریوں کے مطابق گزشتہ رات بھی نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں 7دکانوں کا صفایا کر دیا عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود مقامی پولیس نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے دریں اثناء پولیس کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ملوث2افراد کو گرفتار کر کے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راجن پور عورت فاؤنڈیشن کے آواز پروگرام کا مقصد مقامی تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا ہے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے آواز پروگرام کا مقصد مقامی تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنا ہے راجن پور کی مختلف یونین کونسلوں میں آواز فورم تشکیل دے کر لوگو ں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کر انے کا یہ پروگرام کامیابی کی جانب گامزن ہے ہر یونین کونسل میں ’’آگاہی ‘‘ سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں یہ باتیں ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر بلال خان کھوسہ اور چئیر مین آواز فورم نعیم اکبر خان جسکانی نے مقامی ہوٹل میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہیں اس موقع پر پرنٹ کے ساتھ ساتھ الیکٹر انک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے مقررین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کی خواتین کو اُن کے حقوق کی فراہمی بھی پروگرام کا حصہ ہے اس حوالے سے پروگرام کے تشکیل کردہ فورم میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے ۔
راجن پورحکمہ بہبو دآبادی راجن پور کے زیراہتمام ’’کبڈی مقابلہ‘‘ کا انعقاد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبو دآبادی راجن پور کے زیراہتمام ’’کبڈی مقابلہ‘‘ کا انعقاد،راجن پور بھر سے پانچ ٹیمیں شریک ہوئیں مقابلہ میں مکھن ٹیم نے فائینل جیت لیااس موقع پر اول آنے والی ٹیم میں کیش انعام جبکہ دیگر ٹیموں کو بھی انعامات دیئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی اے ڈی ایل جی محمدیعقوب شیروانی نے کہا کہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ان تفریحی مشاغل کاانعقاد آج کے دور میں ضروری ہے ڈپٹی ڈی او پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ارشاد فرید بھٹہ کا کہنا تھا کہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے پروگرامو ں کا مقصد خوبصورت اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنا ہے اس تقریب میں ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول بھی موجود تھے۔
فتح پور روڈ پر واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں 3 مسلح چور گھس گئے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فتح پور روڈ پر واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں 3 مسلح چور گھس گئے ،ایک چور آدھ گھنٹہ مقابلہ کے بعد سٹی پولیس کے حوالے ،سنٹرسے 3 کمپیوٹرز چرا کر باقی دو اہلکار فرار ہوگئے ،پرنسپل اور چوکیدار مزاحمت کے دوران شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ شب رات دو بجے مسلح چور فتح پور روڈ پر واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں گھس گئے اورکمپیوٹرلیب میں گھس کر تین کمپیوٹر اور ایک ایل سی ڈی چرا لی بعد ازاں پرنسپل آفس میں چوری کی نیت سے گھس گئے پرنسپل ادارہ کلیم حیدر کھوسہ نے شور پر کمرہ کھولا تو مسلح چوروں نے پرنسپل کو زخمی کردیا اس دوران چوکیدار حق نوازامداد کے لئے پہنچا تو اسے بھی لہولہان کردیا تاہم ایک چور کو قابو کرلیا گیا جسے ون فائیو پر اطلاع کرنے کے بعد سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا پرنسپل کلیم حیدر کھوسہ نے مزید بتلایا کہ ملزمان ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کی عمارت سے مکمل طور پر واقف تھے جبھی اس کے ساتھی تین کمپیوٹرز اور ایک ایل سی ڈی چوری کرنے میں کامیاب ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ساتھ مزاحمت میں ان کے سر اور جبڑے پر شدید زخم آئے ہیں جبکہ اُن کے چوکیدار کا سر مکمل طور پر پھٹ گیا جسے ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا ہے دوسری جانب سٹی پولیس ترجمان کے مطابق ایک ملزم لطیف ماچھی جسے ٹیکنیکل سنٹر کی انتظامیہ نے حوالے کیا حوالات میں بند ہے تاہم اس کی نشاندہی پر مزید ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی پی او راجن پور سے فتح پور روڈ پر گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پور رکھ بیٹ باغ شاہ اور رکھ کوٹلہ شیر محمد کا جنگلات کا مکمل رقبہ قابضین سے واگزار کرا لیا گیا ہے غازی امان اللہ خان
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ رکھ بیٹ باغ شاہ اور رکھ کوٹلہ شیر محمد کا جنگلات کا مکمل رقبہ قابضین سے واگزار کرا لیا گیا ہے ۔اور بہت جلد ضلع بھر سے تمام اراضی کو واگزار کر ا لیا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرکاری زرعی اراضی کی مستقبل میں حفاظت کے لئے جنگلات کر رقبہ کے ساتھ ساتھ پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ اور اگر کسی شخص نے بھی دوبارہ قبضہ کرنے کی ذرہ بھر بھی کوشش کی تو فوری طور پر قانون کو حرکت میں لایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کل 2215ایکڑ رقبہ واگزار کر لیا گیا ہے اور وہاں پر تعمیر غیر قانونی 109ڈیرہ اور دیگر تعمیرات کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ اس کاروا ئی کے دوران 29ٹیوب ویل بوروں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکھ کوٹلہ شیر محمد میں اس وقت آپریشن جاری ہے جس میں 300سے زائد پولیس اہلکار اور افسران مصروف ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ سرکاری زمین قوم کی امانت ہے اور ہم اس کی ایک ذرے کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی اور آئندہ اس قسم پریکٹس کو دہرانے والوں کے خلاف آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا ۔ڈی سی او نے کہا کہ دیگر اضلاع سے بھی محکمہ جنگلات کے اہلکاران کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آپریشن میں مزید تیزی لا ئی جا سکے۔
دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سرادر شیر علی خان گورچانی
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی خان گورچانی نے لاہورمیں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں جو عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والی نہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ،حکومت فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ۔ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔
Tuesday, 17 February 2015
خاتون محتسب پنجاب اور سماجی تنظیم کی جانب سے پنجاب کے 36اضلاع میں اس قانون کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز محمد اصغر جلبانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ محمد اصغر جلبانی نے ملازمت کی جگہ پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے جنسی ہراسانی قانون کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب اور سماجی تنظیم WISEکی جانب سے پنجاب کے 36اضلاع میں اس قانون کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر WISEبشریٰ خالق ،ڈی او سوشل ویلفئر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر نذیر احمد سکھانی،سپرینٹنڈنٹ دارالامان /فوکل پرسن خواتین ہراسانی آگاہی پروگرام صبا زہرا،ڈی ڈی او تہمینہ دلشاد،نادیہ نواز،ڈی او لیبر ناصر الدین مزاری،ڈی ڈی او صحت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر WISEبشریٰ خالق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 17سے18فروری تک مختلف اداروں میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ 19فروری کو اس قانون کی آگاہی بارے سیمینار منعقد کیا جائے گا
قبضہ ما فیاکے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے غازی امان اللہ خان
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے اور جلد ضلع بھر سے تمام اراضی کو واگزار کر ا لیا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سرکاری زرعی اراضی کی مستقبل میں حفاظت کے لئے بھی ایک ٹھوس پالیسی بنائی گئی ہے اور اگر کسی شخص نے بھی دوبارہ قبضہ کرنے کی ذرہ بھر بھی کوشش کی تو فوری طور پر قانون کو حرکت میں لایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کل 2091ایکڑ رقبہ واگزار کر لیا گیا ہے اور وہاں پر تعمیر غیر قانونی 105ڈیرہ اور دیگر تعمیرات کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ اس کاروا ئی کے دوران 25ٹیوب ویل بوروں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکھ کوٹلہ شیر محمد میں اس وقت آپریشن جاری ہے جس میں 200سے زائد پولیس اہلکار اور افسران مصروف ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ سرکاری زمین قوم کی امانت ہے اور ہم اس کی ایک ذرے کی حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی اور آئندہ اس قسم پریکٹس کو دہرانے والوں کے خلاف آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا ۔ڈی سی او نے کہا کہ دیگر اضلاع سے بھی محکمہ جنگلات کے اہلکاران کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ آپریشن میں مزید تیزی لا ئی جا سکے۔
Sunday, 15 February 2015
نسداد پولیو کی قومی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں محمد ارشد گوپانگ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ انسداد پولیو کی قومی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد ارشد گوپانگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ جلبانی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،ایم ایس ڈاکٹر امجد شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے کہا کہ اس قومی مہم میں کسی قسم کی غفلت اور غلطی کی گنجائش نہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی نے اے ڈی سی کو بتایا کہ اس مہم میں 3لاکھ 83ہزار 640بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔یہ پولیو مہم 16فروری سے 20فروری تک جاری رہے گی۔اس مہم میں 48زونل سپر وائزر ،171ایریا انچارج ،833موبائل ٹیمیں ،65فکسڈ جبکہ 75ٹرانسپورٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آخر میں اے ڈی سی نے کہا کہ اس تین روزہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
غازی امان اللہ کی زیر نگرانی ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد پر انتہائی شفاف طریقہ سے جاری ہے
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں ڈی سی او /چیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی غازی امان اللہ کی زیر نگرانی ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد پر انتہائی شفاف طریقہ سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور بوائزہائی سکول میں انٹر ویو کئے جا رہے ہیں۔امیدوارن کی لسٹیں محکمہ تعلیم کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئی تھیں۔تاکہ امیدواران کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اور انشاء اللہ اس بھرتی کے بعد اساتذہ کی کمی دور ہو جائے گی۔
راجن پور اب تک 1717ایکڑ زرعی اراضی واگزار کر ا لی گئی ہے غازی امان اللہ خان
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اب تک 1717ایکڑ زرعی اراضی واگزار کر ا لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی ہدایت پر جاری اس آپریشن میں اب تک 89ناجائز تعمیرات کو گرایا جا چکا ہے اور 23ٹیوب بورز کو ناکار ہ بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس آپریشن میں مکمل سرپرستی اور معاونت کر رہی ہے اور ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جار ہی ہے جس کے لیئے باقاعدہ ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ا ب تک رکھ بیٹ شاہ میں1171ایکڑ اراضی اور کوٹلہ شیر محمد میں600ایکڑ اراضی واگزار کرا ئی جا چکی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سرکاری مقاصد کے لیئے جاری اس آپریشن میں کسی قسم کی روکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی بلکہ اگر کسی دوبارہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری طور پر قانون کو حرکت میں لایا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو حصا ر میں لیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ٹریکٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈی سی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی پور ے ضلع سے ناجائز قابضین سے اراضی کا قبضہ واگزار کر لیا جا ئے گا اور ایک دن ایسا آئے گا جب ان زمینوں پر سرسبز جنگلات نظر آئیں گے ۔
سول ڈیفنس کی بنیاد ی تربیت فراہم کی جا رہی ہے عقیل گل خان
راجن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عقیل گل خان نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے سکولوں کے سیکورٹی گارڈز ،سٹاف اور طلبا کو سول ڈیفنس کی بنیاد ی تربیت فراہم کی جا رہی ہے اور اب تک 100 سے زائد اساتذہ اور 1100سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت ہر پاکستانی شہری کے لیئے بھی لازمی ہے کیونکہ اس سے ہر ممکن حد تک نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئل ایجنسیاں اور دیگر ادارے بھی آگ بجھانے کے انتظامات مکمل رکھیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سب کی دشمن ہے اس جلد ختم کرنے میں ہی عافیت ہے
کامرس ایجوکیشن کا فروغ وقت کا تقاضا ہے چوہدری ظفر اقبال
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کامرس ایجوکیشن کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور چوہدری ظفر اقبال نے کامرس کالج کے دورہ کے دوران کیا ۔انہوں نے عدلیہ میں ہونے والی بھرتی کے سلسلہ میں منعقدہ ٹسٹ کی نگرانی کی اور امیدواروں کے انٹر ویو لیے۔ ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈپیارٹمنٹ جناب حیدر علی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پوکی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا دورہ کیا انہوں نے کالج کے لان میں پودا لگایا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر الطاف حسین بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پروفیسر الطاف حسین بھٹی نے بھی کالج لان میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایااس موقع پر انہوں نے وزیٹربک میں اپنے تاثرات میں کالج کے پرنسپل پروفیسر نزیر احمد سکھانی کی محنت،توجہ اور ڈسپلن کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے بھی کالج انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا۔
Saturday, 14 February 2015
راجن پور آئیوڈ ین ملانمک جسمانی وذہنی نشوونما ،قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے روکنے میں مددگار ثابت
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راجن پور غازی امان اللہ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راجن پورڈاکٹرفیاض کریم لغاری نے نمک فیکٹری مالکان ،سینیٹری انسپکٹرز اور فوڈ انسپکٹروں کو آئیوڈین ملا نمک عام کرنے کے بارے میں پروگرام کے تحت یونیسف ،ورلڈ فوڈ پروگرام،USAPیونیورسل سالڈ آیوڈائزیشن پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کے تحت دو روزہ تربیتی ورکشاپ برائے ریفریشر کورس بتاریخ 06.02.2015 اور11.02.2015 کو بمقام ٹریننگ ہال DHQہسپتال راجن پور میں انعقاد کیا گیا ۔ جس میں آئیوڈین ملے نمک کی تیا ری ، معیار اور متعلقہ قوانین، آئیوڈین کی غذائی ضروریات اور اہمیت اور خصوصی طور پر آئیو ڈین کی کمی سے جنم لینے والے مسائل اور ان کا تدارک کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہی دی گئی ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محمد عبداللہ جلبانی ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آیوڈین پروگرام راجن پور ڈاکٹر محمد صدیق اور فیلڈ آفیسرآئیوڈین پروگرام محمد شریف اورمیڈم امبرین زہرہ نمائندہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خصوصی طور پر آئیو ڈین ملے نمک کی افادیت اور نقصانات بارے آگاہی دی ۔ آئیوڈین ملے نمک کی تربیتی ورکشاپ میں ضلعی فوڈ اتھارٹی محکمہ صحت ضلعی حکومت راجن پور کی ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکشن ٹیم کے انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر محمد اکرم وسیم نے نمک فیکٹر ی / کارخانہ مالکان،سینیٹری انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹروں کو تفصیل سے بتایا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت اتنی قلیل مقدار میں بھی آئیوڈین حاصل کرنے سے قاصر ہے جس کے باعث چھوٹے بچوں میں گونگا بہرہ ، بھینگا پن، قد کا چھوٹا رہ جانا ،جسمانی اور ذہنی کمزوری جیسی بیماریا جنم لیتی ہیں ۔ اسی طرح انہوں نے بتا یا کہ نمک بنانے والے کارخانداران کی علمی آسودگی اور تربیت کیلئے آئیوڈین کی افادیت اس کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل اور نمک میں آئیوڈین ملانے کے مقاصد سے لیکر سالٹ آئیوڈائزیشن کے مراحل، مطلوبہ معیار کے مطابق جانچنے کے مقامی طریقے ، متعلقہ قانون سازی اور آئیوڈین ملے نمک کی پیکنگ ،سٹوریج اور ترسیل سے متعلقہ ضروری معلومات کو انتہائی سادہ الفاظ میں بیان کیا ۔ نیز ضلع بھر کے08 عدد نمک فیکٹری مالکان32عدد سینیٹری انسپکٹرز اور07 عدد ڈسٹرکٹ اور تحصیل فوڈ انسپکٹر وں کو نمک میں آئیوڈین ملانے اور آئیوڈین کی افادیت اور نقصانات کے بارے میں واضح حکمت عملی بنانے اور ناقص نمک کی خرید و فروخت کو روکنے کے احکامات وہدایت جاری کیں ۔ آئیوڈین ملانمک جسمانی وذہنی نشوونما ،قوت مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہونے بارے تفصیل سے بتایاگیا۔ نیز آئیوڈین کی کمی سے بچے تعلیمی سرگرمیوں ،کھیل کودمیں غیر دلچسپی، کند ذہنی ، جوانوں میں سستی کاہلی، ماؤں میں تھکاوٹ اور حمل کا باربار ضائع ہونا اور بچوں کا ذہنی اور جسمانی طور پر معذور پیدا ہونے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ کیونکہ ہمارے معاشرے کی صحت ،غربت کے خاتمے اور قوم کی ترقی کا راز آئیوڈین ملا نمک نسل درنسل صحت میں پوشید ہ ہے ۔ آئیوڈین ملا نمک کے اعلیٰ معیار کوالٹی کی جانچ کیلئے فیکٹری ترسیل و تقسیم دکانداروں اور صارفین کی سطح پر چیکنگ معائنہ اور انسپکشن کے اصولوں پر خصوصی طور پر زور دیا گیا ۔ آئیوڈین ملے نمک پر ہاتھ اور ہانڈی کانشان ،نمک کی قسم ،ٹریڈ مارک ،تیار کنندہ کا نام، لائسنس نمبر، نمک کی مقدار ، تاریخ تیاری ، معیاد ختم ہونے کی تاریخ ، قیمت کے اندراج اور خصوصی طور پر حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بغیر آئیوڈین نمک کی تیاری شہری اور دیہی علاقوں میں فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہونے کے بارے میں بتایا گیا۔خلاف ورزی کرنے والوں کو پنجاب پیورفوڈ آرڈنینس 1960ء ترمیمی 2001اور پنجاب لوکل آرڈنینس 2001ترمیمی 2005کے تحت کاروائی کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ۔ نیز نمک کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مالکان اور ملازمین کو الگ لباس رکھنے ،مخصوص جوتے استعمال کرنے ،سرکو ڈھانپ کررکھنے ،منہ اور ناک پر ماسک پہننے ،ہاتھوں پر دستانوں ، صاف ستھرے واش روم رکھنے ، صابن سے ہاتھ دھونے ،صفائی ستھرائی رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول کو رکھنے کی سختی سے ہدایت اور احکاما ت دئیے گئے۔ کیونکہ اچھی صحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے ۔ جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صحت مند زندگی، زہین اور چاق و چوبند معاشرے اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ آیوڈین ملا نمک ہی استعمال کریں۔
راجن پو رمحکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کے لئےآپر یشن کامیا بی سے جا ری
راجن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی کو ناجا ئز قابضین سے واگزار کرانے کے لئے وہ ذاتی طور پر خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں او ر اس میں شامل محکمے اس قومی نوعیت اور تاریخی کام میں دن رات ایک کر دیں تاہم اگر کسی طرف سے بھی کو ئی غفلت سامنے آئی تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک 1545 ایکڑ اراضی ناجا ئز قابضین سے واپس حاصل کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے ۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ اس دوران کسی قسم کی کو ئی رعایت ہرگز نہیں برتی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری کے ہمراہ اب تک 49کچے اور پختہ کمر ے اور ڈیرے نما جگہیں اور 22سے زائد بور ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ جلد اس اراضی پر استعمال میں لا یا جا ئے گا اور اس پر نئے درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا جا ئے گا ۔ تاہم اگر کسی شخص نے بھی اس پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کو شش کی تو اس قانونی کاروائی کا سامنے کر نا پڑے گا ۔ انہو ں بتایا کہ گزشتہ روز کے آپریشن کے دوران 365زرعی اراضی پر قبضہ ختم کر ایا گیا
انسداد پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں آفتاب احمد
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) انسداد پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد نے ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پولیو مہم کے سلسلہ میں سیکٹرز انچارج کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ جلبانی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ،پولیو کنٹرول روم انچارج ، ڈاکٹر علی ہاشمی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی او سی نے کہا کہ اس قومی مہم میں کسی قسم کی غفلت اور غلطی کی گنجائش نہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں 3لاکھ 83ہزار 640بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔یہ پولیو مہم 16فروری سے 18فروری تک جاری رہے گی۔اس مہم میں 48زونل سپر وائزر ،171ایریا انچارج ،833موبائل ٹیمیں ،65فکسڈ جبکہ 75ٹرانسپورٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آخر میں ڈی او سی نے کہا کہ اس تین روزہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اور بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
ترکی ماڈل ویلج کی کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے متاثرین کو مکانات الاٹ کر دیے گئے محمد جعفر خان لغاری
راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ترکش حکومت کی جانب سے پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور کے متاثرین سیلاب کے لیے تعمیر کردہ ترکی ماڈل ویلج کی کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے متاثرین کو مکانات الاٹ کر دیے گئے۔ جس میں تحصیل جام پور کی تین یونین کونسل جس میں داجل، بُرڑے والا ،اور تل شمالی کے 13مواضعات سے تعلق رکھنے والے 699متاثرین نے حصہ لیا جبکہ 336خوش نصیبوں کو مکانات الاٹ کیے گئے ۔ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بتایا کہ 10مکانات سرکاری دفاتر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔قرعہ اندازی میں PDMAکی پالیسی کے مطابق شامل کی جانے والی 03یونین کونسلوں کے متاثرہ افراد نے حصہ لیا انہوں نے بتا یا کہ ماڈل ویلج جدید طرز کے طور پر بنایا گیا ہے۔ جس میں مسجد، سکول، ہسپتال ، وٹرنری ہسپتال ، دوکانوں کے علاوہ تفریح پارک ، پارکنگ اور مختلف قسم کے پودے اور سبزہ زار گراؤنڈشامل ہیں انہوں نے بتا یا کہ ویلج میں سوشل ویلفیئر ، لائیو سٹاک ، ریونیو سٹاف و دیگر دفاتر بنائے گئے ہیں اور سکول کے ہیڈ ماسٹر ، امام مسجد و مختلف محکمہ جات کے ملازمین کو بھی رہائش کے لیے مکانات الاٹ کیے گئے ہیں۔ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں ہمارا بھر پور ساتھ دیااورہمارے علاقہ کے غریب مستحق افراد کے لیے ماڈل ویلج کا تحفہ دے کر ہمارے دل جیت لیے ۔ تقریب سے سردار پرویز اقبال خان گورچانی ، ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری ، مسلم لیگ ن کے رہنما سردار پرویز اقبال خان گورچانی نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ علاوہ ازیں قرعہ اندازی جیتنے والے افراد کی حتمی لسٹ ماڈل ویلج میں آویزاں کر دی گئی ہے۔ دو دن تک خوش نصیب رہائش اختیار کر سکیں گے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر ارشاد حسین بخاری نے سر انجام دیے ۔
راجن پور ناجائز قابضین کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں 1200ایکڑ زرعی سرکاری اراضی کو کامیابی کے ساتھ واگزار کرا لیا گیا ہے غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ناجائز قابضین کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں 1200ایکڑ زرعی سرکاری اراضی کو کامیابی کے ساتھ واگزار کرا لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ خان نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لیئے مشینری کے تعداد کو تین گنا کر دیا گیا ہے او ر اس وقت 27ٹریکٹر وں کے ذریعے آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کام کو تیزی کے ساتھ پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لیئے مزید ٹیمو ں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے پٹواری اور دیگر لوگ موقع پر اراضی کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 28ڈیرہ جات کو بھی گرا کر ختم کر دیا گیا اور وہاں موجود غیر قانونی بوروں کو بھی بند کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے حکم پر اس آپریشن کے دوران محکمہ جنگلا ت کی سو فیصد اراضی سے قبضہ ختم کرایا جا ئے گا اور اس میں کسی بھی روکاوٹ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ اس وقت بیٹ باغ شا ہ میں موجود محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی کو مکمل طور پر واگزار کرا لیا گیا ہے اور اب آپریشن میں مزید تیز ی بھی لا ئی جا رہی ہے ۔
پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ سردار شیر علی خاں گورچانی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے کہا کہ حکومت ،عوام اور فوج کے بھرپور تعاون سے دہشت گرد ی اور انتہاپسندی کے خلاف فیصلہ کن مراحل میں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے ۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پٹرول اور ڈالر کی قیمتیں نیچے لا کر عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبر میں اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل سننے اور فوری حل کرنے کے لئے لگائی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ رجوعہ میں معدنیات کے ذخائر اللہ تعالیٰ کی جانب سے پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے اوریہاں صرف خام لوہے کے ہی نہیں بلکہ تانبے اورسوناکے ذخائر بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کشکول جو 68برس میں نہیں توڑا جاسکا اسے توڑنے کا وقت آگیاہے اوراس ضمن میں ہم سب اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکربجا لائیں وہ کم ہے ۔
سا ئلین کو انصا ف کی فر ہمی کے لئے پو لیس اپنے تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا رہی ہے فضل الر حما ن
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرا ئم کا قلع قمع کر دیا ۔منشیا ت فر وشوں کا گھیرا تنگ کر دینگے ان خیالا ت کا اظہا ر ایس پی سر کل فضل الر حما ن نے میڈیا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پو رے سر کل کو امن گہو ارہ بنا دیا گیا ہے عوام اور عوام کے علا وہ علما ء کرا م کا تعا ون مثالی ہے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گر د قوم کا مستقبل خر اب نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ حالا ت کے پیش نظر علا قہ میں گشت اور چیکنگ کا نظام موثر بنا دیا گیا ہے جس کے خا طر خو اہ نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ سا ئلین کو انصا ف کی فر ہمی کے لئے پو لیس اپنے تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا رہی ہے پو لیس عوام کے جان ومال کی محا فظ ہے عوامکی حفا ظت کے لئے پو لیس کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دن را ت جد وجہد کر تے ہیں محنتی اور دیا نتد ار اہلکا ر ہما رے لئے قابل احترا م ہیں ڈی پی او را جن پور زاہد محمودگو ندل کی ولو لہ انگیز قیا دت میں پو لیس اپنے پیشہ فرا ئض با احسن طر یق انجام دے رہی ہے اس مو قع پر ایس ایچ او روجھان پر ویز خا ن احمد انی اور دیگر بھی مو جود تھے
دریشک گر وپ کی ضلع راجن پور کے لئے خد ما ت لا ئق تحسین ہیں سید عون شا ہ بخا ری
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دریشک گر وپ کی ضلع راجن پور کے لئے خد ما ت لا ئق تحسین ہیں سابق چیف وہپ سر دارنصر اللہ خان دریشک ضلع را جن پور کے لئے تر قی کی علامت ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر دریشک گر وپ کے سینئررہنما سید عون شا ہ بخا ری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سردار نصر اللہ خا ن دریشک کے دور حکو مت میں بے پنا ہ تر قیا تی کام ہو ئیاور لو گو ں کو روز گا ر ملا جبکہ ایم پی اے بیر سٹر علی ر ضا خان دریشک نے بھی ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میں اہم کر دار اد اکیا انہوں نے کہا کہ اب ضلع را جن پور کے عوام ما یو س ہیں مہنگا ئی اور بے روزگا ری نے عوام کا جینا دنگ کر دیا ہے انشا ء اللہ آیند الیکشن میں در یشک گر وپ واضح اور بھر پو ر کامیا بی حا صل کر لے گا در یشک گر وپ عوامی امنگو ں کی عملی تر جمانی کررہا ہے
انڈ س شو گر ملز ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میں مثا لی کر دار ادا کر رہی ہے سر دار ثنا ء اللہ خان نیا زی
را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )انڈ س شو گر ملز ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میں مثا لی کر دار ادا کر رہی ہے گنا کے کا شت کا روں کوپر مٹ میر ٹ کی بنیا د پر فر اہم کئے جا رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر جنر ل منیجر کین سر دار ثنا ء اللہ خان نیا زی نے اخبا ر نو یسوں سے گفتگو کر ت ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ انڈ س شو گر ملز کو ٹ بہا در جہا ں گنا کے کا شت کا روں کی خو شحا لی میں مین کر دار ادا کر رہی ہے وہا ں علا قہ میں بے روزگا ری کا خا تمہ کے لئے بھی انڈ س شو گر ملز کا کر دار نما یا ں ہے انہوں نے کہا کہ کا شت کا ر حضر ات پر یشان نہ ہو ں ان کا گنا ہر صورت خر ید کیا جا ئیگا ۔علا قہ کے کا شت کا روں کی خو شحا لی ہما را نصب العین ہے اس مو قع پر سر دار سجا د احمد خان دیشک ،حا فظ عبد الخالق ،بشیر احمد ،ملک غلام رضا کھیا را ،ظفر محمود با جو ہ بھی مو جو د تھے
پو رے ضلع میں سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے محمد لطیف
ر اجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سیکو رٹی انچا ر ج ڈی پی او محمد لطیف نے کہا ہے کہ پو رے ضلع میں سیکو رٹی ہا ئی الر ٹ کر دی گئی ہے مشکو ک گا ڑیوں کی چیکنگ ،گیٹ ہا ؤ سز ،ہو ٹلر ،نجی و سرکا ری سکو لز میں سیکو رٹی کے انتظا ما ت بہتر کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حا لا ت کے پیش نظر اہم مقا ما ت مثلا امام با ر گا ہوں ،مسا جد ،ریلو ے ٹر یک پت بھی سیکو رٹی سخت کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہD.P.O ر اجن پور زاہد محمود گو ندل 24 گھنٹے سا ئلین کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کر رہے ہیں اس مو قع پر اے ایس آئی سید یا سر شا ہ اور دیگر اہلکا ران بھی مو جو د تھے
Thursday, 12 February 2015
محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے غازی امان اللہ
راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور سرکار ی اراضی ناجائز قابضین سے فوری واگزار کرا کر اسے سرکاری استعمال میں لایا جا ئے تاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس گرینڈ آپریشن کے دوران کے دوران 12700ایکڑ محکمہ جنگلات کے سرکاری رقبہ سے ناجائز قابضین سے قبضہ ختم کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں سخت سیکورٹی انتظامات میں محکمہ مال اور جنگلات کا عملہ اور آفیسران سرکاری اراضی واگزار کرانے میں مصروف ہے اور اب تک 9سو سے زائد ایکڑ رقبہ دوبارہ سرکاری تحویل میں لیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیٹ باغ شاہ میں سرکاری اراضی کو تحویل میں لے کر اس کی ساتھ ساتھ حد بندی بھی کی گئی ہے اور وہا ں باقاعدہ نشان بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاہم اگر ضرورت پڑے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دی جائے تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری مشینری کے ذریعے وہاں قابضین کے نشانات اور ڈیرے بھی گرا دیئے گئے ہیں اور وہاں قائم بوروں کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس گرینڈ آپریشن کے دوران جو محکمہ بھی اپنے فرائض سرا نجام دے رہے ہیں وہ کسی بھی دباؤ کی فکر نہ کریں اور اپنا فرض ایمانداری اور نیک نیتی سے انجام دیں
ترکش ماڈل ویلیج فاضل پور ترکی کے ساتھ مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے شیر باز خان
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ترکش ماڈل ویلیج فاضل پور ترکی کے ساتھ مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہم ترکی حکومت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کو یاد رکھاان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے ترکش ماڈل ویلیج فاضل پورمیں سیلاب زدگان کے لئے بنائے گئے مکانات کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب کے موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ہمیشہ سیلاب زدگان کی مدد میں کوشاں رہی ہے۔آج یہاں ترکش ماڈل ویلج میں 490مکانات قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کو دئے جائیں گے جبکہ دس مکانات کو مختلف دفاتر کے لئے مختص کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے سی راجن پور چوہدری مختار نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق اس قرعہ اندازی میں تین متاثرہ یونین کونسلز کو شامل کیا گیا ہے۔ان میں پیر بخش شرقی، ساہن والہ اور سکھانی والہ شامل ہیں ۔جن کے 30مواضعات ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی تعداد 6316ہے۔اس قرعہ اندازی کے موقع پر مسلم لیگی رہنما شیر باز خان، نوید شہزاد اور رب نواز خان نے بھی کمپیوٹر کا بٹن دبایا۔اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ ،پی ڈی ایم اے کے ڈایریکٹر محمد سجاد،ڈی ایم او ،ڈی او فاریسٹ طلعت عباس ،ای ڈی او صحت،زاہد محمود مزاری کے علاوہ سیلاب متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
را جن پور ایجو کیٹر ز کی بھر تی در جنو ں امید واروں کی اوور ایج قرا ر دے کر نااہل قر ار دے دیا گیا
را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایجو کیٹر ز کی بھر تی در جنو ں امید واروں کی اوور ایج قرا ر دے کر نااہل قر ار دے دیا گیا ۔متاثر ہ امید واروں کا احتجاج کہ سر کا ری پا لیسی کے مطا بق عمر میں رعا یت دی جا ئے اور ان سر وس امید وار وں کو بھی میر ٹ لسٹ میں شا مل کیا جا ئے متا ثر ہ امید وار وں محمد آصف ،محمد کا شف ،محمد امین ،شکیل احمد ،عبد اللہ وغیر ہ نے ایجو کیٹر زکی بھر تی کے سلسلے میں دیئے گئے اشتہار میں ان سر وس ملا ز مین OC جمع کر انے پر سر کا ری پا لیسی کے مطا بق زا ئد عمر کی حد کے با وجو د رعا یت دی جا ئے گی لیکن میر ٹ لسٹ مر تب کر نے کے دوران در جنوں امید وار وں کو اوور اویج کا اعتراض لگا کر نا اہل قر ار دے دیا اور میر ٹ لسٹوں سے بھی خا رج کر دیا گیا ہے جو کہ سر اسرظلم ہے اور اس سلسلے میں سر کا ری بھرتی پا لیسی کو بھی نظر اند از کیا گیاہے کیونکہ ایج رو لز کے مطا بق دو سال سر کا ری ملا زمت کر نے پر تقر یبا 10سال تک عمر کی حد میں رعایت دی جا تی ہے لیکن را جن پورکی ڈسٹر کٹ پا لیسی میں یکطر فہ کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی ۔متا ثر ہ امید واروں نے وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف سے پر روز مطالبہ ہے کہ امید واروں کو سر کا ری بھر تی پا لیسی کے مطا بق عمر کی حد میں رعا یت دی جا ئے انہیں میر ٹ لسٹوں میں شا مل کر کے حق رسی کی جا ئے
را جن پور شہر کی سٹر کوں کے نام شا ہر اہ اور قومی شخصیات کے نام پر رکھنے کی پا لیسی قابل خراج تحسین ہے مشتا ق احمد رضو ی
را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او را جن پور غا زی امان اللہ کی طر ف سے را جن پور شہر کی سٹر کوں کے نام شا ہر اہ اور قومی شخصیات کے نام پر رکھنے کی پا لیسی قابل خراج تحسین ہے یہ با ت آواز دوست کے جنر ل سیکر ٹری مشتا ق احمد رضو ی نے کہی کہ ٹھیڑی کا لو نی کا نام تبدیل کر کے خوا جہ فر ید ؒ کا لو نی اور صا دق روڈ کا نام تبد یل کر کے شا ہ محمد شا ہؒ روڈ رکھا جا ئے کیو نکہ یہ روڈ ان کی ملکیتی ارا ضی پر بنا ئی گئی جس کا آج تک کو ئی معا وضہ بھی ادا نہ کیا گیا ۔اس لئے شا ہ محمد شا ہ ؒ رو ڈ نا م رکھنا ہی ان کی اراضی کا صحیح معا و ضہ ہو گا
نظر یہ پا کستان کو فر وغ دیا جا ئے فر حا ن ہا شمی
ر اجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گو ر نمنٹ ایلمینٹر ی سکول کوٹلہ رحیم کے ہیڈ ما سٹرفر حا ن ہا شمی نے ایک طلبہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا کہ نظر یہ پا کستان کو فر وغ دیا جا ئے تا کہ نئی نسل کو سچا ،پا کستان اور اچھے مسلما ن بنا یا جا سکے طلبہ کے دلوں میں پا کستا ن محبت پیدا کی جا ئے اس سلسلے میں طلبہ بھی اقبال وقا ئد ؒ اور پا کستا ن کی زند گیوں کا مطا لعہ کر یں انہوں نے طلبہ پر روز دیا کہ اپنی شخصیت کی تعمیر اور کر دار سا زی میں اپنے بز ر گو ں سے را ہنما ئی حا صل کر یں اس مو قع پر چو ہد ری محمد شا ہد اور بھی مو جو دتھے
میڈیا آج کے دور میں مظلوم طبقات کے لئے اُمید کی کرن ہےشاہد حسن قریشی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عوامی تحریک وسربراہ جماعت فریدیہ خواجہ شریف محمدعامر کوریجہ ،ایس پی انویسٹی گیشن خلیل احمد،صوبائی اُمیدوار پی پی پی سردار محمد یوسف خان گبول،چئیر مین انجمن تاجران ضلع ہذا انجینئر شاہد حسن قریشی ودیگر نے ڈسٹر کٹ پریس کلب کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت عصر حاضر میں کمزور طبقہ کا سہارا ہے وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کے لئے آزاد صحافت انتہائی ضروری ہے میڈیا آج کے دور میں مظلوم طبقات کے لئے اُمید کی کرن ہے ضلع راجن پور جیسے پسماندہ علاقہ کی تعمیر وترقی میں راجن پور کے صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں قبل ازیں اُنہوں نے سال 2015 ء کے لئے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا حلف وفاداری کی اس تقریب میں سردار عبدالرحمن خان دریشک،عامر عبداللہ خان دریشک،خواجہ محسن ریاض ضلعی صدر کسان بورڈ ،سیٹھ عابد حسین گبول ،نعیم اکبر خان جسکانی منیجر میزان بینک سلیم قریشی ،معروف زمیندار سردار انجم خان بزدارسمیت ضلع بھر سے صحافیوں ،وکلاء اور تاجروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی مقررین نے نومنتخب عہدیداران پریس کلب کو مبارکباد پیش کی واضح رہے کہ سال 2015 ء کے انتخابات میں منصور احمد سنجرانی صدر ،قمر سراج جنرل سیکرٹری ،الیاس گبول فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
راجن پور محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں انٹرویو کا سلسلہ جاری عبدالغفار لنگاہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں انٹرویو کا سلسلہ جاری انٹرویو آج بھی جاری رہیں گے پانچ رکنی کمیٹی جس میں ای ڈی او فنانس غلام اصغر جلبانی ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ،ڈی ایم او عبدالرؤف مغل سمیت حکومت پنجاب کے نمائندگان شریک ہوئے دو ہزار کے قریب امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے ترجمان کے مطابق چھ سو سے زائد نشستوں کے لئے 29 سو اُمیدوار این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس ہوئے جن کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے اُمیدواروں اور اُن کے لواحقین کی کثیر تعداد صبح سے ہی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پہنچ گئی تھی اُمیدواروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں انٹرویوز صرف ایک ،ایک منٹ کا ہوتا رہا محنت کرکے ٹیسٹ پاس کیا اب لگتا ہے کہ سفارشی امیدواروں کو انٹرویو کے نمبرز دیئے جائیں گے نوجوانوں کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میرٹ کے نام پر میرٹ کاقتل عام کررہی ہے ایم پی ایز کوایجوکیٹرز کی سیٹوں کا کوٹہ دینا کہاں کا انصاف ہے ؟ اگر ایم پی ایز کو راضی کرنا مقصود تھا تو پھر این ٹی ایس ٹیسٹ کا ڈھونگ کیوں رچایا گیا ہے ؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین اُمیدواروں کو مسلسل انٹرویو کے لئے بلانے پر نوجوان امیدوار طیش میں آگئے اور انٹرویو کمیٹی کے کمرہ کادروازہ توڑ ڈالا جبکہ کسی سرکاری آفیسر نے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ۔
راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں ڈیڑھ سال قبل ٹریکٹر چوری کا واقعہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں ڈیڑھ سال قبل ٹریکٹر چوری کا واقعہ ،نواحی علاقہ کوٹلہ رباعیت میں سرپنچ ایم پی اے علی رضا دریشک نے ملزمان فریق پانچ بیگھہ زمین بعوض 13 لاکھ روپے بطور ضمانت ادا کرنے کا حکم سنادیا آگ سے گذر کر ملزمان کو بے گناہی ثابت کرنا ہوگی بے گناہی ثابت کر نے کے بعد ملزم پارٹی کورقم واپس کردی جائیگی تفصیل کے مطابق ڈیڑھ سال قبل شریف بلہوڑہ کا ٹریکٹر ڈکیتی کے ذریعہ چھینا گیا مدعی شریف بلہوڑہ نے خانیوال سے سراغ رساں کتے منگوائے کتے جان محمد اُتراء کے گھر پر بیٹھ گئے جس پر مدعی شریف بلہوڑہ نے جان محمد کو ملزم قرار دیکر تھانہ فاضل پور میں درخواست دے دی اور اس پر پولیس کے ذریعے تشدد کراتا رہا آج سابق ضلع ناظم ورکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر علی رضا دریشک نے پنچایئت کی یہ پنچایئت سید شمس الدین شاہ کے ڈیرہ پر ہوئی پنچایئت میں ملزمان جان محمداُتراء اور اس کے دونوں بیٹے ،سیدامین شاہ ،ماسٹر محمد عظیم،عبدالشکور چوہان وغیرہ سمیت مقامی علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی بیرسٹر علی رضا دریشک نے فیصلہ سنایا کہ ملزم فریق اپنی پانچ بیگھہ زمین قیمت 13 لاکھ روپے بطور ضمانت علی رضا دریشک کی ملکیت انتقال کرائیگا جس کے بعد ملزم فریق کو آگ سے گذر کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی جس کے لئے وقت زمین انتقال ہونے کے بعد طے کیا جائیگا اگر ملزم فریق بے گناہ ہوا تو زمین اُسے واپس کرد ی جائیگی دوسری صورت میں پانچ بیگھہ زمین مدعی فریق کو انتقال کردی جائیگی ۔
ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے فاروق صادق
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔انسداد پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے پولیو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،ڈی او صحت ڈاکٹر عبداللہ جلبانی،اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی،اے سی روجھان فاروق صادق،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ،پولیو کنٹرول روم انچارج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ اس قومی مہم میں کسی قسم کی غفلت اور غلطی کی گنجائش نہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی نے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں 3لاکھ 83ہزار 640بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔یہ پولیو مہم 16فروری سے 18فروری تک جاری رہے گی۔اس مہم میں 48زونل سپر وائزر ،171ایریا انچارج ،833موبائل ٹیمیں ،65فکسڈ جبکہ 75ٹرانسپورٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آخر میں ڈی سی او نے کہا کہ اس تین روزہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔تمام مکاتب فکر کے لوگ اور بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
راجن پور بیٹ باغ شاہ میں واقع ہے ناجائز قابضین سے واگزار کر ا لی گئی ہے
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کے حکم اور ڈی سی او راجن پو ر غازی اما ن اللہ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرانے کے لیئے پولیس ،ریونیو جنگلات اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیوں نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ بھاری مشینری کے ساتھ پولیس کے بھاری نفری موقع پر موجود ہے ۔اب تک 806 ایکڑ سرکاری اراضی کو ناجائزقابضین سے واگزار کر لیا گیا ۔ وہاں موجود 49ڈیرے گرا دیئے گئے اور ٹیو ب اکھاڑ دیئے گئے ہیں ۔ پورے ضلع سے آخری انچ تک سرکاری اراضی واگزار کرا ئی جا ئے گی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ کی عزم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او کے حکم پر ضلع بھر میں جنگلات کے قیمتی رقبہ ناجائز قابضین سے قبضہ چھڑانے کے لئے گرینڈ آپریشن کے ذریعے مزید9355ایکڑ اراضی پر سے بھی جلد ناجائز قبضہ ختم کراد یا جا ئے گا ۔ اس سلسلے میں ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ یہ قیمتی رقبہ ملک اور قوم کی امانت ہے جسے واگزار کرا کر اسے سرکاری مقاصد کے لیئے استعمال کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے 42آفیسرز اور سٹاف ۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ۔ پولیس کی بھاری نفری ٹریکٹروں اور دیگر مشینری کے ساتھ رقبہ واگزار کرانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر موقع پر موجود محکمہ ریونیوکی ٹیمیں حد بندی کے نشانات بھی لگاتی جا رہی ہیں اور اس قبضہ کو مستقل کرنے کے لیئے بھی لائحہ عمل تیار ہے اور وہاں مستقبل چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ دوبارہ اس رقبہ پر قبضہ ممکن نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ صرف آج کے دن مزید 115ایکڑ اراضی جو بیٹ باغ شاہ میں واقع ہے ناجائز قابضین سے واگزار کر ا لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیئے کسی بھی کو ئی رعایت نہیں کی جا ئے گی اور اس میں روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا
Tuesday, 10 February 2015
ضلع راجن پور میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تجاویز پر تعمیراتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی تجاویز پر تعمیراتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء ن لیگی ورکرزپر تعمیراتی منصوبوں کے متعلقہ کنٹریکٹرز سے مبینہ طور پرپیسے وصول کر نیکا الزام تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت خطرے میں پڑگئی راجن پور کے شہری حلقوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جو میرٹ کا راگ الاپ رہی ہے مگر اس کے پارٹی ورکرز تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ طور پر کرپشن میں مصروف ہیں لیگی ورکرز نہ صرف پیسے وصول کرکے متعلقہ محکموں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ٹی ایم اے ،لوکل گورنمنٹ اور روڈز سے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے الاٹ کرارہے ہیں بلکہ کئی لیگی ورکرز نے کنٹریکٹرز کے نام پر خود ہی تعمیراتی کاموں کے کنٹریکٹ حاصل کرلئے ہیں شہری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لیگی ورکرز کے اس اقدام سے تعمیراتی کاموں کی شفافیت مشکل نظر آتی ہے اور خدشہ ہے کہ قیمتی سرکاری فنڈز کرپشن کی نذر ہوجائیں گے دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن راجن پور کا کہنا ہے کہ مخالفین جنہوں نے راجن پور کی ترقی میں دلچسپی نہیں دکھائی اب وہ ترقیاتی کام ہوتے دیکھ کر شور مچانے میں مصروف ہیں ۔
محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے ریلی نکالی ارشاد فرید بھٹہ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی بہبود آبادی دفتر سے درہ مچھی والا چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر پاپولیشن نے کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اُٹھا رکھے تھے ریلی میں بہبود آبادی کے دفتر اور مراکز کے ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ارشادفرید بھٹہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے مسلمان بھائی ہیں کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی اُن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دنیا کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں آتے ؟ بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی حد کردی ہے بھارتی فوج نے عقوبت خانے قائم کررکھے ہیں جہاں نہتے نوجوان کشمیریوں بلکہ نوجوان خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں صرف اس بات کی سزا دی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کا نام لیوا کیوں بنے ہوئے ہیں ؟ آخر میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی وسلامتی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔
راجن پور کچہری چوک سے فتح پور روڈ تک پختہ سڑک2 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار عبدالرحمن
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کچہری چوک سے فتح پور روڈ تک پختہ سڑک2 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،شہریوں کو آمدورفت میں سخت مشکلات دَرپیش ڈی سی او راجن پور سے مذکورہ سڑک کی مرمت کرانے کا مطالبہ راجن پور کے شہریوں محمد اویس ،محمد خلیق،عبدالرحمن،محمد فیاض ودیگر نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری چوک سے فتح پور روڈ تک سیوریج بچھانے کی غرض سے سڑک کو اُکھاڑا گیا تھا کنٹریکٹر مذکور سڑک کی مرمت کئے بغیر کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گیا اب سڑک مکمل ٹوٹ چکی ہے جس سے اب آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے سڑک کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
راجن پورلوڈ شیڈ نگ سےگھنٹوں کی مسلسل لوڈ شیڈ نگ سے کاروبارِزندگی مفلوج رہا
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتوار کی چھٹی کے باوجود راجن پور میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ جاری رہی کئی گھنٹوں کی مسلسل لوڈ شیڈ نگ سے کاروبارِزندگی مفلوج رہا جبکہ کئی کالونیوں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیا جس پر علاقہ مکین سراپاء احتجاج نظر آئے ۔
حکومت پنجاب نے محکمہ جنگلات کی ضلع راجن پور میں سرکاری آراضی واگذار کرانے کے لئے حکمتِ عملی تیار کرلی
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے محکمہ جنگلات کی ضلع راجن پور میں سرکاری آراضی واگذار کرانے کے لئے حکمتِ عملی تیار کرلی ،تین اضلاع کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز اور جنگلات آفیسران کی ٹیموں کاکنزرویٹر جنگلات شاہد پرویزکی زیر صدارت اجلاس مشاورت کے دوران طے پایا کہ بااثر افراد سے سرکاری آراضی کا قبضہ واگذار کرانے کیلئے محکمہ جنگلات کی فورس کومکمل وسائل فراہم کئے جائیں گے اس موقع پر گارڈز کو موٹر سائیکلز بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ سرکاری آراضی کی مکمل نگرانی کے عمل کو پورا کرسکیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کئی ہزار ایکڑ سرکاری آراضی جس پر مختلف قومیت کے بااثر افراد قابض ہیں جن کی پشت پر کئی منتخب نمائندگان بھی ہیں حکومت پنجاب نے اس بار نہ صرف سرکاری آراضی کو واگذار کرانے کے لئے ہر قسم کے وسائل کی فراہمی کیساتھ ساتھ کسی قسم کا دباؤ بھی برداشت نہ کر نے کی ہدایت جاری ہے واضح رہے کہ ضلع راجن پور میں 20 ہزار ایکڑ سرکاری جنگلات کی آراضی پر بااثر افراد نے جنگلات کاٹ کر قبضہ جما رکھا ہے دوسری جانب ڈی ایف او راجن پور ملک امداد حسین کا کہنا ہے کہ ضلع کی تمام سرکاری آراضی واگذار کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
معروف تاجر ومقامی صحافی چوہدری عبدالمجید کے گھر میں محفل میلادﷺ کا انعقاد
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) معروف تاجر ومقامی صحافی چوہدری عبدالمجید کے گھر میں محفل میلادﷺ کا انعقاد ،مقررین سید محبوب حسین گیلانی ،غلام یٰسین اعوان نے شرکاء میلاد سے خطاب کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو دونوں جہانوں کے لئے رحمت بن کر بھیجادنیاوآخرت میں یقینی کامیابی کے لئے آپﷺ کی شفاعت ضروری ہے آپﷺ سے حقیقی محبت رکھنے والے ہی میلادﷺ کی محافل مناتے ہیں اس موقع پر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ماسٹر رشید احمد،معروف پیسٹی سائیڈ ڈیلر چوہدری محمد صدیق سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد اس محفل میں شریک ہوئی ۔
ہینڈز نامی آرگنائزیشن سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر کا جھانسہ دے کر لوٹ مار میں مصروف غلام حسین
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’ہینڈز‘‘ نامی آرگنائزیشن سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر کا جھانسہ دے کر لوٹ مار میں مصروف ،چیک جاری کرنے کے عوض ہزاروں روپے رشوت طلب کرنے پر راجن پور کے سیلاب متاثرین کا احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور کمشنر ڈی جی خان نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ یونین کونسل فتح پور سمیت دیگر یونین کونسلوں کے مکینوں محمد حسین ،محمد نواز،عاشق حسین ،واحد بخش،محمد بلال، غلام حسین سمیت درجنوں متاثرین نے ڈی سی او آفس کے سبزہ زار میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے بتلایا ’’ہینڈز ‘‘ نامی این جی او نے اُن کے علاقوں کا سروے کیا ٹیم جس کی سربراہ ضلعی انچارج سعدیہ نواز،انجینئر محمد طارق اور اطہر جمال نے 115 گھروں کی تعمیر کے لئے اُن کے علاقوں کا سروے کیا مگر جب مکانات کی تعمیر کے لئے چیک دینے کی باری آئی تو ہینڈز کے ان آفیسرز نے فی متاثرہ دس ،دس ہزار روپے رشوت وصول کی رشوت کی رقم نہ دینے والوں کو تاحال چیک فراہم نہیں کئے گئے متاثرین کے مطابق ہم کئی بار متعلقہ این جی او کے دفتر گئے مگر رشوت کی رقم طلب کی گئی غریب سیلاب متاثرین دس ،دس ہزار روپے رشوت کہاں سے دیں ؟متاثرین کا کہنا تھا کہ این جی او نے 115 گھر تعمیر کرانا تھے جبکہ این جی او نے ابتک صرف 15 گھر تعمیر کرائے ہیں باقی گھروں کی رقم خورد برد کرلی گئی ہے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے این جی اوز کے آفیسرز کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب انچارج سعدیہ نوازسے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ این جی او نے گھر بنوا کر حوالے کرنا تھے اس لئے انجیئنرز کی فیس وصول کی جارہی ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)