راجن
پور(ڈسٹر کٹ ر پورٹر )ڈی او سی راجن پورآفتاب احمد نے کہا ہے کہ پولیو مرض
کے خاتمہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا کردار نہایت اہم ہے۔ضرورت اس امر کی
ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے ہر 5سال تک کی عمر کے بچے کوپولیو کے قطرے
پلائے جائیں۔اس مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاران کی سستی و
کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او
،پولیو کنٹرول روم کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں
نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ پولیو مہم کے ہدف کو ہر صورت ممکن بنایا
جائے۔ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ مہم 11جنوری سے شروع ہو گی۔ڈی او سی نے
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے اپنا اپنا کردار
ادا کریں۔علماء کرام جمعہ نماز کے خطبات پولیو جیسی موذی مرض سے آگاہ کریں
اور قطرے پلانے کی تلقین کریں۔مزید انہوں نے منیجر اوقاف کو ہدایت کی کہ
دربار پر آنے والے زائرین کو بھی قطرے پلانے کی تلقین کریں۔
0 comments:
Post a Comment