را
جن پور(ڈسٹر کٹ ر پورٹر ) پنجاب گورنمنٹ اور این آر ایس پی کے زیر اہتمام
جنوبی پنجاب کے غربت کے خاتمے کا پروجیکٹ کے تحت بے گھر افراد کے لئے
تحصیل روجھان میں گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو
ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اصغر جلبانی نے بنائے جانے والے زیر تعمیر
گھروں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مدنی قریشی این آر ایس پی،محمد
حنیف خان مشوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اور ڈاکٹر عرفان اسسٹنٹ ڈائریکٹرلایؤ
سٹاک بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمد حنیف خان مشوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے
بتایا کہ 528گھر تحصیل روجھان میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ای ڈی او سی ڈی نے
پنجاب حکومت اور این آر ایس پی کے اس اقدام کو سراہا۔
0 comments:
Post a Comment