راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )بدلتے موسم میں ڈینگی پھیلانے والے مچھر کی بہتات
ہو سکتی ہے ۔لہٰذا احتیاط کریں اور ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔مثلاً
چھت،گلی ،محلے اوراردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔پوری آستین والے کپڑے
پہنیں۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے مزید معلومات اور راہنمائی کے
لئے ایک ہیلتھ لائن نمبر 0800-99-000بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا
اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری
کالج راجن پور میں ڈینگی سے آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع
پر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار،پرنسپل
کالج ہذا مسز شاہینہ ناز،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر طاہرہ یاسمین اور ڈینگی
سیمینار پروگرام کی فوکل پرسن مسز کرن شہناز کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مسز شاہینہ ناز،ڈاکٹر طاہرہ
یاسمین اور دیگر مقررین نے ڈینگی وائرس کی اقسام اور اس کے کنٹرول پر روشنی
ڈالی۔اس سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
0 comments:
Post a Comment