راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) کسان موسمیاتی تبدیلوں کو مدنظر رکھ کر فصل کاشت
کریں۔ ضلعی آفیسرماحولیات راجن پورڈاکٹر یونس زاہد،ہیلپ فا ؤنڈیشن اور انڈس
کنسور شیم کے زیر اہتمام بستی محمد اکرم میں مقامی منصوبہ عمل پر آگاہی
سیشن کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں خواتین و مرد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر یونس
زاہد ضلعی آفیسر ماحولیات راجن پورنے شرکاء کو موسم کے بدلتے اثرات اور
گلوبل وارمنگ کے بارے آگاہی سیشن دیا اور کہا کہ کسانوں کو موسمیاتی
تبدیلوں کے اثرات اور علاقے کے موسم کو مدنظر رکھ کر فصلیں کاشت کرنی چاہیں
تا کہ بڑھتی ہوئی غذائی قلت کو کم کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں موجود ہیلپ فاؤ
نڈیشن کی جانب سے سعد ظفر نے مقامی منصو بہ عمل کی رپورٹ پیش کی اور کہا
کہ جلد ہی نیا موسمیاتی کیلنڈر تیار کر لیا جائے گا اور گرو کمپین کا مقصد
موسمیاتی تبدیلوں کے تحت غذائی قلت کو کم کرنا ہے اور مناسب حکمت عملی بنوا
کر کسانوں کو معاشی معاونت دینا ہے۔ ڈاکٹر یونس زاہد ضلعی آفیسر ماحولیات
نے گرو کمپیں کے مقصد کو سراہا او ر محکمہ کی طرف سے تعاون کرنے کی یقین
دہانی کراکے بستی کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
0 comments:
Post a Comment