Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 February 2016

راجن پور ،واپڈا دفتر میں نئے میٹروں کی کمی ،صارفین میٹروں کے حصول کے لئے دفتر کے چکر کاٹنے لگے واپڈااہلکار وں پر میٹر فروخت کر نے کاالزام

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،واپڈا دفتر میں نئے میٹروں کی کمی ،صارفین میٹروں کے حصول کے لئے دفتر کے چکر کاٹنے لگے واپڈااہلکار وں پر میٹر فروخت کر نے کاالزام تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمداویس ،فرقان علی، محمد بخش، عبداللہ ،محمد عنصر ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ نئے کنکشنوں کے لئے کئی ماہ قبل بینک میں چالان جمع کرارکھے ہیں مگر واپڈا اہلکار انہیں چکر لگوا رہے ہیں جبکہ سننے میں آیا ہے کہ سب ڈویژن راجن پور میں تعینات اہلکار میٹرز فروخت کررہے ہیں اس ماہ 32 میٹر آئے جو فروخت کردیئے گئے ہیں اصل حق ہمارا ہے کئی ماہ قبل فیس جمع کرا نے کے باوجود ہمیں میٹر فراہم کیا جارہا ہے اور نہ ہی ہمیں کنکشن فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers