راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر ایڈوائز ٹو چیف منسٹرسندھ وسابق ضلع ناظم
کشمور سردار سلیم جان خان مزاری نے کہا ہے کہ انہوں نے ضلع راجن پور کی
سیاست میں قدم رکھ دیا ہے انشاء اللہ ضلع کی تقدیر بدل کردم لیں گے وہ دور
گذر گیا جب سیاسی شخصیت کی خواہش پر ضلع کے تمام اختیارات ایک ہی خاندان کو
ملتے تھے ضلع کے سیاستدان ایک میز پر متفق ہوں تو ضلع کونسل کی تمام
نشستیں متفقہ طور پر لے سکتے ہیں اگر اس طرح اختیارات کے لئے آپس میں لڑتے
رہے تو سپاہی اور پٹواری بھی اُن کا کہنا نہیں مانیں گے ان خیالات کا اظہار
انہوں نے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر راجن پور
کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مخدوم ندیم شاہ بھی موجود تھے اُن کا کہنا
تھا کہ ضلع راجن پور میں پاسپورٹ آفس کی منظوری انہوں نے پی پی پی دور
حکومت میں کرالی تھی اب ایم این اے احسان مزاری نے اس پر عمل درآمد کرایا
ہے اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے والے سیاستدان ہی اب سیاسی میدان
میں رَہ سکتے ہیں قبل ازیں انہوں نے محمدپور دیوان میں سابق ممبر ضلع کونسل
سید خیر محمد شاہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی اور سید محمد شاہ سے اظہار
تعزیت کیا محمدپور دیوان میں پٹرول پمپ پر مسلم لیگ ن کے راہنماء اور ڈپٹی
سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گور چانی کے والد سردار پرویزاقبال خان
گور چانی سے دوگھنٹے طویل ملاقات کی جس میں ضلع کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
کی بعدازاں کوٹ مٹھن شریف میں برصغیر پاک وہند کے عظیم صو فی بزرگ حضرت
خواجہ غلام فرید ؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور خواجہ
کلیم الدین کوریجہ سے اظہار تعزیت کی اس طرح مرغائی میں سجادہ نشین بخاری
شریف سلیم شاہ مرحوم کی وفات پر سابق ناظم مرغائی سید منور شاہ سے تعزیت کی
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مواصلات میر دوست محمد مزاری ،سابق تحصیل ناظم
روجہان سردار رفیق اعظم خان مزاری ،سید ندیم شاہ ،سید توقیر شاہ ودیگر
سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں ۔
0 comments:
Post a Comment