Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 February 2016

ورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل اور تسلی بخش ہیں پروفیسر کلیم اختر قریشی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل اور تسلی بخش ہیں ۔ادارے کی سیکیورٹی کو حکومت پنجاب کے ایس او پی کے مطابق پورا کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے،ایمرجنسی الارم، لیزر وائر، تربیت یافتہ گارڈ زکی تعیناتی، زگ زیگ انٹری کے علاوہ ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ بھی بنایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر کلیم اختر قریشی نے کالج کے دورہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر پرنسپل کالج ہذا مسز شاہینہ ناز بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر پرنسپل نے بتایا کہ کالج ہذا کے سیکیورٹی انتظامات کو سپیشل برانچ اور ڈویثرنل ٹیم نے بہتر قرار دیا ہے۔پرنسپل نے بتایا کہ کالج ہذا کی طالبات کو سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے اور ریسکیو 1122کی طرف سے طالبات کو ابتدائی طبی امداد اور دیگر ایمرجنسی بارے ٹریننگ کرائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers