راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور،ضلع بھر کے سرکاری پرائمری وہائی سکولز میں
سہولیات کی فراہمی کے نام پر سرکاری فنڈز کی بندر بانٹ ،کروڑوں روپے کا
فنڈز ہیڈ ٹیچرز ڈکار گئے ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز وڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسران
تعلیم بھی انکوائری کے نام پر حصہ وصول کر نے لگے اعلیٰ سطحی تحقیقات کر نے
کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکو مت پنجاب نے صو بے بھر کے سرکاری پرائمری
وہائی سکولز میں طلباء وطالبات کو سہو لیات کی فراہمی کے لئے پرائمری وہائی
سکولز کو کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ان فنڈز کے لئے پہلے سے موجود
سکولز اکاؤنٹ( ایس ایم سی )سے ہٹ کر (این ایس بی ) کا نام دیکر سکولز انتظا
میہ کو ہدایت بھی جاری کی گئی کہ اس فنڈز سے نہ صرف سکولوں میں مسنگ
فیسلیٹز کو پورا کیا جائے بلکہ اُس علاقہ میں موجود میٹر ک پاس ٹیچر
یاٹیچرس کو بھی عارضی طور پر سکول ٹیچر مقرر کرکے اُس سے سکولوں میں اسٹاف
کی کمی کو پورا کیا جائے المیہ یہ ہے کہ کرپٹ ہیڈ ٹیچر ز نے پہلے سے موجود
سہولیات کے فرضی اور بوگس بلز بنا کر این ایس بی فنڈز کی مد میں ملنے والی
پہلی قسط کو ہڑپ کرلیا ہے اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ
ایجوکیشن آفیسران ان ہیڈ ٹیچرز سے انکوائری کے نام پر اپنا حصہ وصول کررہے
ہیں ہیڈ ٹیچرز کی کرپشن کا یہ عالم ہے کہ سکولوں میں موجود درخت کاٹ کر
بیچتے جارہے ہیں اور سکولوں کا فرنیچر بھی ناکارہ قرار دیکر اُسے فروخت
کرتے جارہے ہیں سکولوں کی حالت کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود بہتر نہیں
ہوئی عالم یہ ہے کہ ضلع بھر کے بیشتر سکولوں میں درسی کتب تک موجود نہیں
ہیں اس سے بھی بدتر یہ کہ ضلع کے اکثر سکولوں میں بچے فرنیچر نہ ہونے کی
وجہ سے زمین پر تعلیم حاصل کر نے پر مجبور ہیں تعلیمی آفیسران سب اچھا کی
رپورٹ پیش کررہے ہیں ان آفیسران کے پاس سکولوں کے اثاثہ جات کا کوئی ریکارڈ
موجود نہیں کرپٹ ہیڈ ٹیچرز سے حصہ لے کر انکوائری دبا دی جاتی ہے عوامی
وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری تعلیم پنجاب
،ڈپٹی سیکرٹری سکولز پنجاب ،ڈی سی او راجن پورسے فوری طور پر پسماندہ اور
دُور افتادہ ضلع میں تحقیقاتی ٹیم بھجوا نے ،آڈٹ کرانے اور غفلت واختیارات
کا ناجائز استعمال کر نے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment