راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)آج سرائیکستان قومی انقلابی پارٹی کے سربراہ
کامریڈعبدالکریم ڈمرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نادراآفس میں
اہلکاروں نے ات مچائی ہوئی ہے ۔ شناختی کارڈخے حصول کے لئے ہر آنے والے
مردو زن کو ذلیل کیاجاتاہے ان کی تذلیل کی جاتی ہے ۔ بلاجواز اعتراضات
لگادئیے جاتے ہیں جن کا مقصدصرف اور صرف جیب گرم کرناہے۔ خاص طورپر شاہ
نواز مزاری جو فارم جمع کرنے پر بیٹھاہے اور اپنے آپ کو قبائلی
سردارظاہرکرتاہے اس کو اگررقم نہ ملے تو اعتراض لگاکرفارم پھینک دیتاہے ۔
غلیظ قسم کی گالیاں بکتاہے اور آج یہی حال میرے ساتھ ہوا اور دیگرلوگ بھی
شامل تھے میری ایک عزیزہ کا فارم تھا جو میں جمع کرانے گیاتو اس نے حسب
عادت اپنا نظرانہ مانگا پھر یہ فارم جمع ہو گا ورنہ جو کرناہے کر لو جہاں
تک جاناہے جاؤ اس دفترمیں میری چلتی ہے کیونکہ میں ایک قبائلی سردارہوں
یہاں میراآرڈرچلے گا جو میں کہوں گا وہی آپ لوگوں کو دیناپڑے گا ورنہ جاؤ
وہ میدان پڑاہے جو کرناہے کرلو میراکوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا اس توں تکرار
میں دفترکا پوراعملہ اکٹھاہو گا کیونکہ میں ایک سیاسی ورکرہوں میں نے اسے
ہربات سمجھائی کہ ملازم اہلکارایسانہیں کرتے رشوت نہیں مانگتے اس نے کہا کہ
یہ میرا نظرانہ ہے میں لوں گا اس توں تکرارمیں پورادفتراکٹھاہوڈ2گیا اور
انہوں نے بھی کافی منت سماجت کی اس کے باوجود شفیق صاحب نے فارم رکھ لیا
اور کہا کہ یہ فارم جمع ہو جائے گا لیکن شاہنواز مزاری بضد رہا کہ
بغیرنظرانے کے فارم جمع نہ ہوگایہ میری ڈیوٹی ہے آپ مداخلت نہیں کرسکتے
میری چیئر مین نادراسے گزارش ہے کہ ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہرکریں جو
انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں گھوس کھاتے ہیں فوری طورپراس شاہنواز مزاری کو
ادارے سے باہرکریں کیونکہ یہ قبائلی سردارہے اس کا اس دفترمیں کوئی حق نہیں
ہے بصورت دیگر عوام سڑکوں پرآکر ملک کے اس اہم ادارے کے خلاف سراپا احتجاج
ہونگے۔ نیز ضلعی انتظامیہ جناب ڈی سی او صاحب سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر
تحقیقات کاحکم صادرکریں اور اس کرپٹ اہلکارکے خلاف مطابق قانون کاروائی
عمل میں لائے۔
0 comments:
Post a Comment