َََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََراجن پور
(ڈسٹرکٹ رپورٹر) غریب ،نادار افرادکی مفت قانونی معاونت پروگرام کو جاری
رکھا جائے گا اس بارے میں عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی
جائے ڈسٹر کٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کو مزید فعال کیا جائیگا ان خیالات کا
اظہار ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے ڈسٹر کٹ بار روم میں منعقدہ
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کااہتمام سنگتانی ویمن ڈویلپمنٹ
آرگنائزیشن نے کیا تھا انصاف نیٹ ورک کی راہنماء تنزیلہ الطاف ،سبطین اکبر
خان جسکانی ،ایس ڈی پی او اعجاز احمد رندھاوا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کے
دوران کہا کہ ایسے نادار افراد جو مقد مات میں ملوث ہیں اور غربت کے باعث
اپنے مقدمات کی پیروی کر نے سے محروم ہیں انصاف نیٹ ورک اور ڈسٹر کٹ لیگل
امپاورمنٹ کمیٹی ان افراد کو مفت قانو نی معاونت فراہم کریگی کمیٹی پہلے ہی
فعال ہے مگر اب اسے مزید فعال بنایا جائیگا سیمینار میں سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹر
کٹ جیل ، ڈسٹر کٹ بار کے عہدیداروں ،وکلاء اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد
شریک ہوئی
0 comments:
Post a Comment