Feature Top (Full Width)

Sunday, 7 February 2016

اساتذہپڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کو کامیاب بنائیں روبینہ رفیق

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ روبینہ رفیق مرکز نمبر 3راجن پور نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نمبر 5راجن پور میں غریب بچوں میں سکول کی وردیاں تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پڑھو پنجاب اور بڑھو پنجاب کو کامیاب بنائیں اور اپنے اپنے سکولوں میں بچوں کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ یہ وردیاں این ایس بی کے فنڈ سے لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کو عام کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ سکولوں کی سیکیورٹی کی چیکنگ باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سکول ہذاء کی ہیڈ مسٹریس فرحت اقبال ،مس وسیمہ اور سابقہ ٹیچر مس شاہدہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر بچوں نے اپنی نئی وردیاں لے کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس اقدام سے بچوں میں تعلیمی جذبہ بڑھے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers