Feature Top (Full Width)

Thursday, 11 February 2016

ضلع بھر کے خصوصی افرادمیں 2854 خدمت کارڈ تقسیم کرچکا ہے شازیہ نواز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر اب تک ضلع بھر کے خصوصی افرادمیں 2854 خدمت کارڈ تقسیم کرچکا ہے جبکہ خصوصی افراد کو تین فی صد ملازمت کوٹہ کے حساب سے تعلیم ،ورکس اینڈ سروسز اور محکمہ صحت میں 29 سیٹوں پر ملازمتیں دلواچکا ہے خصوصی افراد کو خدمت کارڈ دلوا نے میں شہری محکمہ سوشل ویلفیئر سے تعاون کریں ایسے خصوصی افراد جو ابتک خدمت کارڈ سے محروم ہیں وہ پہلی فرصت میں خدمت کارڈ سنٹر پر شناختی کارڈ کی کاپی لے کر آئیں تاکہ اُن کے ناموں کا اندراج کر کے دوسرے مرحلہ میں اُنہیں خدمت کارڈ جاری کئے جاسکیں یہ باتیں ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر راجن پور شازیہ نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد میں سے چار ملاز متیں نابینا افراد کودی گئی ہیں اُنہوں نے خدمت کارڈ سنٹرز کی تفصیلات کے دَوران بتلایا کہ تحصیل روجہان میں 577 تحصیل جام پور میں 1157 جبکہ تحصیل راجن پور میں 1145خصوصی افراد میں خدمت کارڈ جاری کئے گئے ہیں خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لئے اب بھی کئی کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں اُنہوں نے سماجی تنظیموں کے نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ خصوصی افراد کی نشا ندہی کریں تاکہ معاشرے کے ان افراد کو فوری خدمت کارڈ جاری کئے جائیں اس موقع پر کلرک غونث بخش،محمد حسین اور زونگ فرنچائز کا عملہ بھی موجود تھا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers